ویب سائٹ سے متعلقہ خبریں

کارکردگی اور اہداف

کارکردگی اور  اہدافـ

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

                                                                        گزشتہ ایک ماہ، جب سے ویب سائٹـ آن لائن ہوئی ہے ،پاکستان کے ساتھ ساتھ انڈیا ،عرب ممالکـ اور مصر سے  لوگوں کے حوصلہ افزا  تاثراتـ اور تبصرے موصول ہوئے۔ ہمارے لیے یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ کئی دوستـ آدھی سے زائد ویب سائٹ کا مطالعہ کرچکے ہیں۔ اگر ایک دن اپـ ڈیٹ نہ ملے توکچھ احباب پوچھنے لگتے  ہیں کہ   باحثین کے منصوبہ کسی حادثے کا شکار تو نہیں ہوگیا؟ یہ آپـ لوگوں کا حسن ذوق ہے کہ مفید چیزوں کی تلاشـ میں رہتے ہیں۔کچھ سوال بار بار دہرائے جارہے ہیں اور ان کا جوابـ بھی بارہا متفرق طور پر دیا جاچکا ہے، اس  مراسلے میں ان سوالوں کا جواب دیا جارہا ہے۔ اس سے ان سوالات کی تشفی ہوجائے گی اور بہت سے امور جن سے  واقف ہونا ضروری ہے  وہ بھی معلوم ہو جائیں گے۔

                                                                        اکثر سوال یہ پوچھا جاتا ہے کہ باحثین پلیٹـ فارم مکمل ہوچکا ہے یا ابھی اس پر کام جاری ہے؟

                                                                        کچھ لوگ یہ سوال پوچھ رہے ہیں کہ ذخیرہ کتب میں فلاں کتابـ تلاشـ کرکے فراہم کریں!کیوں کہ دسیوں ویب سائٹس تلاش کرنے کے بعد بھی نہیں ملی!

                                                                        کچھ لوگـ بار بار پوچھ رہے ہیں کہ وہ باحثین کے ساتھ کس قسم کا تعاون کرسکتے ہیں؟

                                                                        آپ حضرات کابہت  بہت شکریہ کہ آپ ہمارے ساتھ تعاون کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں۔ ہمیں آپ کے تعاون کی شدید ضرورتـ ہے۔

ان تمام سوالوں کے جواب کے لیے یہ وضاحت دی جارہی ہے تاکہ آپ اس منصوبے کو مکمل طور پر سمجھ سکیں اور جہاں آپ کے لیے ممکن ہو تعاون کرسکیں!

                                                                      باحثین پلیٹـ فارم کی منصوبہ بندی گہری سوچ وبجار کے بعد کی گئی ہے، علوم اسلامیہ سے وابستہ افراد کے ساتھ منصوبہ بندی میں مینیجمنٹ،انجنیئرنگ  اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے لوگـ بھی شامل ہیں۔ اس کا منصوبہ بڑے محتاط طریقے سے اور سسٹین ایبل ڈیویلپمنٹ کے ٹرینڈ کو سامنے رکھ کربنایا گیا ہے۔ یہ منصوبہ 2020ء کے وسط میں مکمل طور پر فعال ہوگا۔

”باحثین “منصوبے کے تین فیز ہیں!

                                                                        پہلے فیز میں تحقیق کے لیے درکار ہر طرح کے ٹولز اور ریسورسز کی ترتیبـ وتنظیم مقصود ہے۔ اس کا بڑا حصہ ہم الحمد للہ مکمل کرچکے ہیں۔ مزید بھی اضافے ہوتے رہیں گے۔ اب تکـ کا جو ریکارڈ جمع کیا گیا ہے ، اسے اپ ڈیٹـ کرنے کے لیے مزیدتلاشـ جاری ہے  لیکن بڑے ذخائر الحمد للہ سب کے سب جمع ہوچکے ہیں، اب ہمیں نئی چیزیں ڈھونڈنے میں دشواری پیش آرہی ہے۔ جو ذخائر ہمیں ملتے ہیں وہ ہمارے معیار اور شرائط کے مطابق نہیں ہوتے۔ ان کے بارے میں وثوق سے کہا جاسکتا ہے کہ ان کا تعارفـ باحثین ڈاٹ کام پر دینا صارفین کے ساتھ زیادتی ہوگی کیوں کہ وہاں جو مواد ہے وہ بڑی ویب سائٹس پر بھی موجود ہے، اسے الگ سے کنگھالنا وقتـ کا ضیاع ہے۔

                                                                        پہلے فیز میں ریسورسز کے ساتھ  ہی یوٹیوبـ  چینل کا منصوبہ بھی تھا۔ اس میں کچھ مسائل درپیش ہیں۔ ہمارا ضابطہ یہ ہےکہ جو کام  پہلے سے کردیا گیا ہے ہم اسے دہرانے کی زحمتـ نہیں کریں گے۔ تاکہ جو لوگ ہم سے پہلے محنتـ کرچکے ہیں  ان کی محنت ضائع نہ ہو۔ ہماری کوشش تھی کہ   ان کا جائزہ لیا جائے اور جن چیزوں کی کمی محسوس ہو اس پر کام کرلیا جائے۔ ہمیں  یوٹیوبـ کے سلسلے میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑا ہے کیوں کہ اسے ٹائم لائن کے مطابق  وقتـ نہیں دیا جاسکااور پہلے سے مواد کا جائزہ لینے کے لیے افرادی قوت ہمیں میسر نہ ہوئی۔  بہر حال اس شعبے کو الگ سے توجہ دی جائے گی اور اس کا بھی بندوبستـ ہوجائے گا، امید ہے کہ  ریسرچ ٹولزسے متعلق تمام  بصری موادایکـ چینل پر موجود ہوگا۔

                                                                        دوسرے فیز میں ہمارا سب سے بڑا پراجیکٹـ جو علوم اسلامیہ سے تعلق رکھنے والوں کے لیے بہت ہی انوکھا اور دلچسپـ تجربہ ہوگا وہ باحثین کا اپنا ڈیٹا بیس  تیار کرنا ہے۔ جی ہاں بیسیوں ذخائر کے بعد ایکـ  اور ذخیرہ ۔ ہم سب ساتھی خود اس تجربے سے گزر چکے ہیں کہ ذخائر کو کھنگالتے ہوئے مطلوبہ مواد کی تلاشـ انتہائی مشکل مرحلہ  ہے۔عموماً ہدفـ تکـ پہنچتے پہنچتے موضوع اور تحقیق کا رابطہ آپس میں منقطع ہوچکا ہوتا ہے۔ تحقیق ادھوری رہ جاتی ہے۔ اگر کچھ لکھ بھی لیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ اگر فلاں ذخیرہ صحیح وقتـ پر دسترسـ میں ہوتا تو تحقیق کی نوعیتـ اور ہوتی۔  تو باحثین کا ڈیٹا بیس   دنیا بھر کے ذخائر سے بڑا ذخیرہ ہوگا۔  یہ بات سننے میں عجیبـ محسوس ہوتی ہے مگر یہ حقیقتـ ہے اور ان شاء اللہ ہم جلد ہی  اسے پیش کرنے کے قابل ہوجائیں گے۔ اس فیز کی پہلی متوقع تاریخ  27جون2019ء ہے۔ لیکن اگر تبـ تک یہ مکمل نہ ہوپایا تو ان شاء اللہ اگستـ 2019ء میں ضرور یہ فیز مکمل ہوجائے گا۔یہ پراجیکٹـ اس لحاظ سے  بہت ہی اہم ہوگا کہ اس میں وہ ذخائر بھی شامل ہوں گے جو اب تک کسی بھی بڑے ذخیرے کا حصہ نہیں بنے۔

یہ ہمارے دو ابتدائی فیز ہیں ۔ ان کا مقصد پہلے سے موجود مواد کو منظم اور مرتبـ کرنا ہے۔

                                                                        ہماری اصل منزل تیسرا فیز ہے ۔ تیسرے فیز میں ہم اسلامکـ اسٹڈیز ریسرچ کمیونٹی  کے لیےتحقیق کا فعال پلیٹـ فارم مہیا کریں گے۔ اس فیز میں آپ سب حضراتـ کے بھر پور تعاون کی ضرورت ہوگی۔اس پلیٹ فارم پر اجتماعی تحقیق  کا ماڈل متعارفـ کروایا جائے گا۔ اس پلیٹ فارم پر علوم اسلامیہ کے الگ الگـ سیکشنز ہوں گے۔ ہر سیکشن میں  متعلقہ لوگـ ابتدائی طور پر ریسرچ ریویو کریں گے۔ چندکتابوں یا منتخب مواد کو ہدفـ بنا کر  مطالعہ  کیا جائے گا اگر ہم  اس میں کامیابـ ہوجاتے ہیں  جیسا کہ پہلا فیز مکمل ہوچکا ہے اور دوسرا مکمل ہونے جارہا ہے ،امید واثق ہے کہ ان شاء اللہ   تیسرا فیز بھی کامیابی سے ہم کنار ہوگا۔ تیسرے فیز میں اجتماعی طور پر تحقیق،  ترجمہ اور ریویو جیسی اصنافـ میں  بہترین  تحقیق سامنے آئے گی۔ ابتدائی طور پر یہ ریسرچ جرنل تو شاید نہ ہو لیکن معاشرے میں اثر پذیری کے لحاظ سے بہترین تحقیقاتـ ہمارے پلیٹـ فارم سے شائع ہوں گی۔ بہت سے آئیڈیاز جن کی منصوبہ بندی کی جاچکی ہے مگر وقتـ سے پہلے ظاہر نہ کرنے پر اتفاق ہوچکا ہے ابھی صیغۂ راز میں ہیں۔

                                                                        یہ کام محنتـ طلب بھی ہے اور اس کے لیے وقت بھی زیادہ درکار ہوگا۔ عین ممکن ہے تیسرے فیز میں  نیٹ ورکـ کی  سرگرمیاں  پہلے دوفیزوں کے مقابلے میں سست محسوس ہوں ، مگریہ ایک فطری امر ہے۔ تحقیقی اور تخلیقی ماحول بنانے کے لیے ٹیم ممبران یکسوئی سے اپنا نظم بنا رہے ہیں ۔ ہم ہرقیمت پر اسے معیاری  پلیٹ فارم بنائیں گے۔ اس تیسرے فیز میں  آپ حضرات کے تعاون کی ضرورت ہوگی۔

آپ کاتعاون کیا ہوگا؟

                                                                        اس تحقیقی سلسلے میں آپ جو بھی حصہ ڈال سکیں،  کسی بھی سلسلے کا حصہ بنیں، اعلی معیار کی تحقیقی سرگرمیوں میں حصہ لیں۔ اگر آپ مستقبل میں علوم اسلامیہ میں ہی اختصاص کا ارادہ رکھتے ہیں تو اپنی علمی سرگرمیوں  اور مطالعے کو منظم کرلیں ۔ یہ پلیٹـ فارم  عام عوام تک رسائی کا حامل ہوگا۔ تحقیقاتـ براہ راست معاشرے سے جڑی ہوں گی۔ قارئین کا بڑا طبقہ اس سلسلے سے وابستہ ہوگا۔ اس سے معاشرہ فیض یابـ ہوگا اور آپ کا مطالعہ بھی وسیع اور منظم ہوگا۔ تحقیقاتـ پر مواد ایک جگہ پہلے سے جمع ہوگا اور شرکاء حقیقی ریسرچ پر توجہ دیں گے۔ کمیٹی ہر ماہ مقالاتـ کا باقاعدہ جائزہ لے گی  اور بلاتعطل  اسے شائع کرے گی۔  کچھ پراجیکٹس ہوں گے جن پر اجتماعی نوعیتـ کا کام کیا جائے گا۔

                                                                        اس سلسلے میں شریک وہی ہوں گے جو مطالعے اور تحقیق کا مزاج رکھتے ہوں گے۔ کام کی نوعیتـ تخلیقی اور افادی ہوگی۔ایسی شرائط نہیں ہوں گی کہ  کسی کی محنتـ ضائع ہوجائے۔اصل لکھنے والے اور نظر ثانی کرنے والے کا فرق واضح ہوگا ۔ اس سلسلے کا فائدہ انہی لوگوں کو ہوگا جو مطالعے کے عادی ہیں ، وہ اپنے مطالعے کو بار آور بنا سکیں گے۔

باحثین میں آپ کی جگہ کہاں ہوگی ؟

                                                                        باحثین مستقبل  کا کامیابـ ادارہ  ہے جو معاشرے میں تحقیقی مطالعے کے اسلوبـ کو ترویج دے گا اور معاشرے کی بہتری کے لیے نہایتـ  فعال کردار ادا کرے گا۔ یہ بہت زیادہ گنجائش اور وسعتـ  کی حامل ریسرچ کمیونٹی ہوگی ۔ آپ جس شعبے میں دلچسپی رکھتے ہیں اس کا مطالعہ کرتے رہیں ۔ مطالعے کو منظم کریں اور مواد کا تجزیہ کرتے رہیں۔ آپـ ہماری ریویو کمیٹی کے ممبر بن سکتے ہیں۔آپ کسی بھی ادارے ، علاقے یا مسلکـ سے  تعلق رکھتے ہیں مگر تحقیقی مزاج رکھتے ہیں توہمارے ساتھ شامل ہوسکتے ہیں۔ آپـ  تحقیق کے عمل میں معاونتـ کریں گے۔ ادارہ جو تحقیق بھی شائع کرے گا اس میں تمام شرکاء  اور معاونین کی کاوشوں کا انتسابـ انہی کے نام سے ہوگا۔

پہلے سے کام کرنے والے لوگوں کے لیے معاونتـ

                                                                        اگر آپـ اپنا کوئی آئیڈیا رکھتے ہیں اور اسے باحثین  کے تعاون سے پورا کرنا چاہتے ہیں تو بھی یہ پلیٹـ فارم حاضر ہے۔اگر آپ اپنا الگـ پلیٹ فارم بنا نا چاہتے ہیں تو بھی ہمارے اشتراکـ کے ساتھ کام کرسکتے ہیں۔ باحثین آپـ کے ساتھ ہر طرح کااخلاقی اور تکنیکی تعاون کریں گے۔ اگر آپـ پہلے سے کوئی پراجیکٹـ بنا چکے ہیں یا  کوئی ایسی ایکٹیویٹی کرچکے ہیں جو  باحثین پر موجود نہیں ہے تو آپـ اس کا الحاق کرسکتے ہیں اور اس پلیٹـ فارم کے توسط سے اس کی تشہیربھی کرسکتے ہیں۔

باحثین کیا سہولیاتـ فراہم کرتے ہیں ؟

                                                                        باحثین کے آغاز میں صرفـ اور صرفـ  کام جذبہ تھا۔باحثین  ویب سائٹـ خریدنے سے بھی پہلے جب یہ باتـ وہم وگماں کی حدتکـ تھی تب اس کے 100کے قریب صفحاتـ تحریری شکل میں موجود تھے۔آج الحمد للہ  باحثین کے پاس ویب سائٹ کے ساتھ   ماہر اور تجربہ کار ڈیویلپرز کی ٹیم بھی تعاون  کے لیے موجود ہے ۔ ہم تیسرے فیز کے لیے  دنیا کی بڑی ریسرچ کمیونٹی ویبـ سائٹس کے برابر کا بہترین سافٹـ وئیر خرید چکے ہیں جو  تیسرے فیز میں ہمارے کام آئے گا۔ باحثین کے پاس جو کچھ موجود ہے اسے تین بڑے سپانسرز کاتعاون حاصل ہے۔ جو اس منصوبے کے سٹیکـ ہولڈرز ہیں اور آئندہ بھی  ہمارے ساتھ ہوں گے۔ باحثین جن چیزوں پر سرمایہ کاری کرچکے ہیں اسے بھرپور طریقے سے علوم اسلامیہ میں تحقیقاتـ کی بہتری کے لیے استعما ل کرنا چاہتے ہیں۔  اس سلسلے میں اگر نئے لوگـ شراکت داری کرنا چاہیں تو انہیں خوش آمدید کہا جائے گا۔

جواب دیں