علوم اسلامیہ کے ذخیروں پر مشتمل کتبـ خانے
کتاب کی اہمیت رہتی دنیا تک کبھی ختم نہ ہوگی۔ کتاب کی صورت اور نوعیت میں تبدیلی آسکتی ہے مگر کتاب کا کردار کبھی بھی ختم نہیں کیا جاسکتا۔فکر وعمل میں ترقی کے تمام راستے کتاب سے ہو کر گزرتے ہیں کیوں کہ کتاب در اصل علم و تجربہ کی ٹرانسفرمیشن کے ذریعے کا نام ہے خواہ وہ کسی بھی شکل میں ہو ۔
کتابوں کے حسن انتظام سے معلوم ہوتا ہے کہ کون سی قوم اس ذریعے کو بہتر طور پر استعمال کررہی ہے اور فکرو عمل کے میدان میں کتنی سنجیدہ ہے۔ دنیا کی ترقی یافتہ اقوام جو تمام تر ٹیکنالوجیز سے لیس ہیں کتب اور لائبریری کے انتظام اور فعالیت پر بھر پور توجہ اور محنت صرف کررہی ہیں۔ یعنی کتاب کی اہمیت کا اصل ادراک انہی کو ہے جو اس ذریعے کا استعمال کرکے ترقی کی منزل تک پہنچے۔ اس شعبے کا مقصد باحثین کا کتاب کے ساتھ لگاؤ پیدا کرنا ہے اور علوم اسلامیہ کے ذخیرے پر مشتمل لائبریریوں تک رسائی دینا ہے۔ علوم اسلامیہ کے ہم ذخائر کا خاکہ درج ذیل ہے۔
اس شعبے میں دنیا کی بڑی لائبریریوں سمیت علوم اسلامیہ کے خصوصی ذخیرہ ہائے کتب کا تعارف دیا جارہا ہے۔