علوم اسلامیہ کے اہم کتب خانے - BAHISEEN

علوم اسلامیہ کے اہم کتب خانے

                                                علوم اسلامیہ سے متعلق کتب کے ذخیرے تمام لائبریریوں میں مل جاتے ہیں۔ فرق صرف یہ ہے کہ ہر لائبریری میں ہر موضوع کی تمام کتب موجود نہیں ہوتیں۔ اگرچہ ڈیجٹلائزیشن کے رجحان نے کتب بینی کے ذوق اور شوق دونوں کو متاثر کیا ہے مگر باحثین اس امر سے بخوبی واقف ہیں کہ تحقیق کے لیے مطلوب ہر کتاب ای بکس کی شکل میں نہیں ملتی اور نتیجہ خیز گہرے مطالعے کے لیے اسکرین پہ نظر آنے والی کتاب کافی نہیں ہوتی۔ الغرض لائبریری کی ضرورت کبھی کم نہ ہوگی۔اس لیے کتب خانوں/ لائبریریز سے واقفیت بھی ضروری ہے۔ علوم اسلامیہ پر تصنیفات دنیا بھر میں ہورہی ہیں مگر جو تعلق عرب دنیا اور پاک وہند کے باشندوں کا اسلام سے ہے اس کی بناپر علوم اسلامیہ کا بیش بہا ذخیرہ یہاں کی مقامی زبانوں میں اور مقامی لائبریریز میں موجود ہے۔

                                                اس کی بڑی وجہ یہاں کی اسلامی تاریخ اور علوم اسلامیہ کے ساتھ یہاں کے لوگوں کا شغف ہے۔  یہاں ان لائبریریوں کا ذکر کیا جارہا ہے جو کتب کا ایک قابل قدر ذخیرہ رکھتی ہیں۔ اس صفحے کا مقصد دنیا بھر کی لائبریریوں کا احاطہ نہیں ہے بلکہ مقصد صرف یہ ہے کہ باحثین مختلف علاقوں میں اسلامی کتابوں کے ذخیروں پر مشتمل لائبریریوں سے واقف ہوں اور لائبریریوں سے شناسائی اور ذوق پیدا ہو:

پرنٹ لیں، محفوظ کریں، میسیج کریں، واٹس ایپ پر بھیجیں یا سوشل میڈیا پر شئیر کریں