عرب دنیا میں اسلامی مخطوطے - BAHISEEN

عرب دنیا میں اسلامی مخطوطے

                                                عرب دنیا میں اسلامی مخطوطوں کا سب سے بڑا ذخیرہ ہے اور مخطوطات کی جمع وتدوین کے ساتھ اہل عرب خصوصی شغف رکھتے ہیں۔ ایک تو اس وجہ سے کہ اسلامی مخطوطوں  کا بڑا ذخیرہ عربی زبان میں  ہے جو عرب کی مقامی زبان ہے ۔ دوسری وجہ یہ کہ عربوں کی تاریخ اسی سے وابستہ ہے۔عرب ممالک میں مخطوطات کے بڑے بڑے مراکز قائم ہیں۔ عرب میں مخطوطوں کے انفرادی ذخیروں کا رجحان اگرچہ اب بھی موجود ہے مگر حالات کے اتار چڑھاؤ کے باعث انفراد ذخیرے بڑی لائبریریوں میں ضم ہوتے جارہے ہیں۔ غیر سرکاری سطح پر عرب کے بڑے پبلشنگ ہاؤسز نے ان مخطوطوں کے مرکز قائم کیے ہیں جو تجارتی ضروریات کے ساتھ ساتھ قدیم ادبی ورثے کے بھی محافظ ہیں۔ عربوں کی امتیازی خصوصیت یہ ہے کہ انہوں نے نہ صرف اپنے ذخائر کو ڈیجیٹلائزڈ کردیا ہے بلکہ مغرب کے اداروں اور یونیورسٹیز کے اشتراک سے انہوں نے باحثین کے لیے آن لائن تلاش کی سہولت بھی دے رکھی ہے۔ جب کہ برصغیر پاک و ہند میں اس قسم سطح کی کوئی کوشش تا حال نہ کی جاسکی ہے۔

                                                اس کے علاوہ عربوں کے ہاں طباعت کا بھی اعلی معیار اور ذوق موجود ہے۔عربوں نے مخطوطات پر بڑا کام کیا ہے۔  عرب میں اس تراث پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔  ذیل میں مخطوطات کے بڑے ذخائر کا تعارف دیا جارہا ہے۔

پرنٹ لیں، محفوظ کریں، میسیج کریں، واٹس ایپ پر بھیجیں یا سوشل میڈیا پر شئیر کریں