یونیورسٹی کوآرڈینیٹرز - BAHISEEN

یونیورسٹی کوآرڈینیٹرز


ہمیں ایسے محنتی اور پرعزم اسکالرز کی ضرورت ہے جو باحثین کے نیٹ ورک کو مزید وسعت دے سکیں۔ اس نیٹ ورک میں ان لوگوں کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے جو اس پروگرام سے ذاتی دلچسپی رکھتے ہوں اور اس پروگرام کو آگے بڑھانے میں معاون اور مددگار بن سکتے ہوں۔  یونیورسٹی کوآرڈینیٹرز اپنی یونیورسٹی میں باحثین علوم اسلامیہ  کے نیٹ ورک اور اس کی خدمات کا تعارف کروائیں گے تاکہ اس سے استفادہ کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو اور تحقیق کرنے والوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات ایک جگہ دستیاب ہوں۔

ذمہ داریاں:

یونیورسٹی کوآرڈینیٹرز درج ذیل ذمہ داریاں سر انجام دیں گے:

اپنی یونیورسٹی میں جاری پروگرامز میں شامل طلبہ کو باحثین نیٹ ورک کا تعارف کروانا۔

ہر نئے سیشن میں آںے والے طلبہ کو باحثین کا تعارف کروانا۔

باحثین پورٹل سے طلبہ کا ربط پیدا کرنا۔

باحثین کے سلسلہ وار پروگرامز کا تعارف کروانا اور طلبہ کو شمولیت کی دعوت دینا۔

یونیورسٹی میں علوم اسلامیہ سے متعلق تازہ ترین خبریں فراہم کرنا۔

کانفرنسز، سیمینارز، ریسرچ جرنل کی اشاعت کی خبریں بروقت دینا۔

اساتذہ اور باحثین نیٹ ورک کے درمیان رابطہ کاری میں معاونت کرنا۔

طریقہ کار:

یونیورسٹی کی کوآرڈینیشن حاصل کرنے کے لیے ملک کے مختلف علاقوں ، صوبوں میں ریجنل کوآرڈینیٹرز یا براہ راست ادارے سے بذریعہ ویب سائٹ رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ کوآرڈینیشن کے لیے درج ذیل شرائط رکھی گئی ہیں:

کوآرڈینیٹر کے لیے یونیورسٹی کے کسی پروگرام میں انرولڈ ہونا ضروری ہے۔

یونیورسٹی کے کسی شعبے میں ملازم بھی کوآرڈینیشن حاصل کرسکتے ہیں بشرطیکہ علوم اسلامیہ سے شغف رکھتے ہوں اور اس سلسلے میں فعال کردار ادا کرسکتے ہوں۔

کوآرڈینیٹرز رابطہ کاری کےذرائع مثلآ واٹس ایپ/فیس بک/ای میل سے واقفیت رکھتے ہوں۔

کوآرڈینیٹر طلبہ/باحثین کی راہ نمائی کا دلی جذبہ رکھتے ہوں۔

مندرجہ بالا شرائط پر پورا اترنے والے افراد اس نیٹ ورک سے منسلک ہوسکتے ہیں۔ کوآرڈینیشن حاصل کرنے کے لیے ہمیں درج ذیل معلومات درکار ہوں گی:

 کورآڈینیٹر کا نام

 کوآرڈینیٹر کا شناختی کارڈ نمبر

موبائل نمبر

ای میل یڈریس

علوم اسلامیہ کےکس مضمون میں مہارت حاصل ہے

ریسرچ ٹولز میں سے کس ٹول پر مہارت حاصل ہے

یونیورسٹی کا نام

پروگرام جس میں شریک ہیں

شعبے کا نام

شعبے کے سربراہ کا رابطہ نمبر

یہ معلومات ہمیں درکار ہوں گی۔ آپ دیے گئے فارم کا پرنٹ لے کر پ‬ُر کریں اور شعبہ علوم اسلامیہ کے سربراہ کی تصدیق کروا کے ہمارے ڈاک کے پتے پر بھیج دیجیے!

پرنٹ لیں، محفوظ کریں، میسیج کریں، واٹس ایپ پر بھیجیں یا سوشل میڈیا پر شئیر کریں