اردو،عربی فونٹس

عثمان طہ قرآنک نسخ

Usman Taha Naskh Font Sample

عثمان طہ قرآنک نسخ

یہ تصویرنسخ کے قرآنی رسم الخط کے معروف نمونہ جات پر مشتمل ہے۔ سب سے خوب صورت اور معیار طرز عثمان طہ نسخ ہے۔ عثمان طہ کا طرز اس لحاظ سے بہت ہی عمدہ ہے اس کی موٹائی کم ہونے کے باوجود متناسب اور پر کشش ہے اور الفاظ کی بناوٹ اور حروف کے ربط میں خط ریحان جیسی نزاکت ہے۔ عثمان طہ نے یہ خط اور سعودی عرب کے سرکاری سطح پر شائع ہونے والے قرآن کریم کی کتابت میں استعمال کیا تھا۔ بعد میں اس خط کو ٹائیپوگرافی کےمطابق ڈھال لیا گیا۔

دیگر نمونوں میں دوسرا نمونہ القلم قرآنک کا ہے۔ یہ طرز دراصل انڈوپاک سکرپٹ کا نمونہ ہے۔ انڈوپاک میں چھپنے والے قرآن پاک اسی طرز میں لکھے جاتے ہیں جن کا قط نسبتاً موٹا رکھا جاتا ہے ۔ القلم قرآنک کے علاوہ بھی بہت سے اداروں نے قرآنک سکرپٹ پر اپنے فونٹ تیار کیے ہیں۔ تیسرا نمونہ نفیس نسخ کا ہے یہ ان دونوں کی درمیانی حالت ہے۔یہ بھی بہتر ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ قرآن کریم کی کتابت کے لیے آج تک عثمان طہ نسخ سے بہتر فونٹ نہیں آیا۔ مقالے میں قرآن کریم کی کتابت کے لیے عثمان طہ نسخ یا وہ فونٹ استعمال کرنا چاہیے جس کا مطالبہ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ہو۔

Related Posts

جواب دیں