About us - BAHISEEN

ہمارا تعارف

ویب سائٹ کے رفقا ء کار علوم اسلامیہ کے شعبے سے تعلق رکھنے والےپروفیشنلز ہیں جو علوم   اسلامیہ کے ساتھ  گہری مناسبت اور تحقیق کی مہارتوں پر دسترس رکھتے ہیں۔ رفقاءمختلف پاکستانی جامعات سے تعلیم یافتہ ہیں اور تحقیقی مقالہ جات کی تکمیل میں  طلبہ کی تکنیکی معاونت اور راہ نمائی کرتے ہیں۔

ہمارے رفقاءاس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ علوم اسلامیہ میں ہونے والی تحقیقات میں مزید بہتر ی لانے اور مؤثر بنانے کے لیے بہت سا پیپر ورک کرنا باقی ہے۔  جس کا ابتدائی مرحلہ یہ ہے کہ  تحقیق سے متعلق  علمی ذخائر اور ریسرچ ٹول سے تحقیق کاروں کو مکمل آگاہی ہو ۔ علوم اسلامیہ سے جڑے علمی ذخائر جو مختلف شہروں، صوبوں اور ممالک میں بکھرے ہیں، ان سب سے استفادے کو آسان بنانے کے لیے انہیں ایک جگہ جمع کردیا جائے جہاں سے تحقیق کار مطلوبہ چیز سرچ کرکے منزل مقصود تک پہنچ سکیں۔

رفقاء اسی مقصد کی خاطر نئی چیزوں اور مواد کی تلاش میں رہتے ہیں اور اپنے اپنے حلقے میں ان کی اشاعت  کی لگن رکھتے ہیں۔ اس پلیٹ فارم کا مقصد ان  کے کام کو منظم شکل دینا ہے اور ان کا دائرہ کار  تمام جامعات کے شعبہ ہائے علوم اسلامیہ  تک بڑھانا ہے تاکہ  اس شعبے  میں تحقیق کرنے والوں کو استفادے کا موقع مل سکے۔ آپ ان سے براہ راست رابطہ کرسکتے ہیں۔

کارکن اور معاونین  اس سسٹم کا مرکزی حصہ ہیں۔ آپ بھی اس سسٹم کا حصہ بن سکتے ہیں اگر آپ  اس شعبے  میں خدمات سرانجام دے سکتے ہیں اورراہ نمائی میں مدد کرسکتے ہیں۔

پرنٹ لیں، محفوظ کریں، میسیج کریں، واٹس ایپ پر بھیجیں یا سوشل میڈیا پر شئیر کریں