Customer Reviews - BAHISEEN

Customer Reviews and Feed Back

  • حبیب الرحمن مجددی

    سلام مسنون!

                           امید ہے آپ خیریت سے ہوں گے۔ آپ کی ویب سائٹ دیکھی تو دل سے بے اختیار سبحان اللہ نکلا۔ ایس محنت اور کاوشیں توفیق الہی سے عنایت ہوتی ہیں۔ آپ کی ویب سائٹ کو جب پہلی بار دیکھا تو ایک ایک صفحہ پڑھا۔ طویل نشست کے بعد مجھ پر جو کیفیت طاری ہوئی وہ بیان سے باہر ہے۔ ہمیں ایسا محسوس ہوا کہ اس ویب سائٹ کو بہت پہلے بن جانا چاہیے تھا تاکہ ان وسائل سے بروقت فائدہ حاصل کرتے تو محنت اور وقت کی بچت ہوجاتی۔ بہر حال دیر آید درست آید۔ اب ہم اپنے طلبہ اور متعلقین کو اس ویب سائٹ کے بارے میں بتاتے ہیں اور اس سے استفادہ کی ترغیب دیتے ہیں۔ آپ اپنی کوششوں کو جاری رکھیے۔ ہم آپ کے لیے دعا گو ہیں اور آپ ہمارے لیے دعا کیجیے۔

    والسلام

    حبیب الرحمن مجددی
    لاہور
  • نظام الدین مصباحی

    السلام علیکم!

                                     محترم آپ کی کاوشوں کو دیکھ کر دل سے دعائیں نکلتی ہیں۔ ان کاموں کا اجر آپ کو اللہ تعالی دیں گے۔ ہم ان سے دن رات استفادہ کرتے ہیں۔ ہم اسلامی علوم پر تحقیق کرنے والے ان جدید وسائل سے استفادہ کرنے سے قاصر تھے۔ آپ کی ویب سائٹ خاص طور پر آپ کے یوٹیوب چینل نے ہمیں اس قابل کردیا کہ ہم ان وسائل سے بھرور استفادہ کرسکتے ہیں۔ میری دعا ہے کہ آپ کا ادارہ اور یہ ویب سائٹ دن دوگنا اور رات چوگنا ترقی کرے اور اس ویب سائٹ کو عام و خاص میں مقبول فرمائے۔

    اللہ تعالی آپ کو دنیا اور آخرت میں کامیابیاں عطا فرمائے۔ آمین

    نظام الدین مصباحی
    انڈیا
  • عبدالعزیز(پی ایچ ڈی ریسرچ اسکالر)

    باحثین علوم اسلامیہ ویب سائٹ دیکھی۔ ویب سائٹ کے موضوعات دیکھ بے انتہا خوشی ہوئی۔ یہاں وہ تمام چیزیں موجود تھیں جن کے لیے ہمیں بہت محنت کرنا پڑتی تھی۔ مجھے یاد ہے ریسرچ ٹولز میں جو مواد کا مجموعہ یہاں ملا ، ایم فل کے مقالے کی تیاری کے دوران اس کے لیے مجھے بے شمار لوگوں کی منت سماجت کرنا پڑی تھی۔ اب یہ سب تیار شدہ حالت میں یہاں مل گیا۔ بے شمار سوالات جن کا جواب نہیں مل رہا تھا یہاں تفصیل سے معلومات حاصل ہوگئیں۔ یہ آپ لوگوں کی محنت ہے جس کی وجہ سے طلبہ کو اتنا نفع ہورہا ہے جس کا آپ تصور بھی نہیں کرسکتے۔ اللہ تعالی آپ کو ترقیاں عطا فرمائے۔ ہماری طرف سے بہت بہت شکریہ اور دعائیں۔

    والسلام

    عبدالعزیز(پی ایچ ڈی ریسرچ اسکالر)
    کراچی
پرنٹ لیں، محفوظ کریں، میسیج کریں، واٹس ایپ پر بھیجیں یا سوشل میڈیا پر شئیر کریں