مائیکروسافٹ آفس

مائیکروسافٹ آفس میں سیکشن بریک کو ختم کرنے کا طریقہ

How to Remove Section Break Short & Simple Trick

 

مائیکروسافٹ آفس سے سیکشن بریک کو ختم کرنے کا طریقہ

This post is about: How to Remove Section Break Short & Simple Trick

ہم جانتے ہیں کہ مقالے کو ایک فائل میں جمع کرنا ہو، صفحہ نمبرز کی سیٹنگ کرنی ہو  یا ابواب اور فصول کو درست طریقے سے Define کرنا ہو ، ایک  کو دوسرے سے جدا کرکے دکھانا ہوتو ایک ٹول ہمیں سب سے اہم اور بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔ اس ٹول کا نام سیکشن بریک ٹول (Section Break) ہے۔  لیکن جن لوگوں کو سیکشن بریک سے واسطہ پڑا ہے وہ جانتے ہیں کہ  اگر سیکشن بریک غلط لگ جائے تو حوالہ نمبر، صفحہ نمبر اور ابواب و فصول کی تقسیم تینوں متاثر ہوجاتی ہیں۔ اگر ان میں سے کوئی چیز بھی متاثر ہوجائے  تو اسے درست کرنا انتہائی مشکل ہوجاتا ہے۔

سیکشن بریک (Section Break) کیوں لگائی جاتی ہے؟

اور یہ بھی آپ حضرات جانتے ہوں گے کہ سیکشن بریک  کا غلط جگہ پر لگ  جانا معمول کی بات ہے۔ ایک فصل کو دوسری سے جدا کردیا جائے اور اس کے بعد فصل میں اضافہ یا کمی کرتے ہوئے ایک لائن کا فرق پڑنے پر سیکشن بریک غلط جگہ  جاسکتی ہے۔ اس مرحلے پر ایک ہی حل بچتا ہے اور وہ یہ ہے کہ سیکشن بریک کو ختم کرکے دوبارہ لگادیا جائے۔

اس ویڈیو میں کیا ہے؟

اس ویڈیو میں آپ کو بتایا گیا ہے کہ سیکشن بریک کو ختم کرنے کا کیا طریقہ ہے۔

جن حضرات کو ان معاملات سے کچھ شناسائی ہے ان کے لیے عرض ہے کہ وہ ڈرافٹ ویو میں جاکر سیکشن بریک کو ڈیلیٹ کردیں اور بس۔ اس کے بعد صحیح  جگہ سیکشن بریک دوبارہ لگادیں۔  جو حضرات اس کے پراسیس کو درست طرح سے  دیکھنا چاہتے ہیں یا جو حضرات نئے ہیں اور انہیں ڈرافٹ ویو کا علم نہیں ہے وہ اس ویڈیو کودیکھ کر اپنا مسئلہ حل کرسکتے ہیں۔

Video: How to Remove Section Break Short & Simple Trick

Related Posts