مائیکروسافٹ آفس

تمام حوالہ نمبرز کا سائز ایک ہی بار بڑا کرنے کا طریقہ

How to Resize All Reference Numbers at Once in MS Word

حوالہ نمبر کا سائز بڑا کریں!

How to Resize All Reference Numbers at Once in MS Word

This post is about: How to Resize All Reference Numbers at Once in MS Word

ریفرنس نمبر، حوالہ نمبر کو نمایاں کرنے کا ایک طریقہ تو ہم نے پچھلی ویڈیو میں بتایا تھا۔ طریقہ یہ تھا کہ حوالہ نمبر کے دائیں بائیں بریکٹ لگادی جائے۔ مگر کچھ دوستوں کا اصرار ہے کہ اس نمبر کاسائز بھی بڑا ہونا چاہیے۔ ایک ایک حوالہ نمبر کا سائز بڑ ا کرنا کافی مشکل کام ہے ۔ اس سے وقت بھی زیادہ خرچ ہوگا۔  تو کیوں نہ ہم ایسا طریقہ تلاش کریں جس سے بہ یک وقت سارے حوالہ نمبرز کا سائز بڑا ہوجائے۔

حوالہ نمبر کا سائز بڑا کرتے ہوئے ایک اور مشکل بھی پیش آتی ہے۔ وہ یہ کہ اگر آپ حوالہ نمبر کا فونٹ سائز بڑا کریں گے۔ عام متن میں پیراگراف کی سطروں کا درمیانی فاصلہ زیادہ ہوجائے گا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ حوالہ نمبر بظاہر آپ کو چھوٹا نظر آتا ہے۔ لیکن اس کا فونٹ سائز عام متن جتنا ہی ہوتا ہے۔ جب آپ اس حوالہ نمبر کا سائز بڑھائیں گے، مائیکروسافٹ آفس اپنی آٹوسیٹنگ کے پیش نظر ہر اس لائن کا فاصلہ بڑھا دے گا جس میں حوالہ نمبر موجود ہوگا۔ اس طرح مقالے میں بے ترتیبی ہوجائے گی۔

اس ویڈیو میں ہم نے اس مسئلے کو تفصیل سے سمجھایا ہے، اور اس مسئلے کا بالکل صحیح اور پرفیکٹ حل پیش کیا ہے۔ امید ہے یہ ویڈیو آپ کو پسند آئے گی۔ اگر یہ ویڈیو پسند آئے تو اپنے دوستوں کے ساتھ شئیر کیجیے گا۔

آپ سے درخواست:

باحثین علوم اسلامیہ کا یوٹیوب چینل محققین کے ضرورتوں کے پیش نظر بنایا گیا ہے۔ اس چینل کی ترقی میں ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔ ہماری ویڈیوز کو لائک کریں، ریسرچ کے شعبے سے متعلق لوگ ہمارے چینل کو ضرور سبسکرائب کریں اور اپنے دوستوں کے ساتھ یہ معلومات شئیر ضرور کریں۔

 ریسورسز لسٹ

ایکسٹرنل ریسورس بینک

Related Posts

جواب دیں