MS Office Help & Advance Level Guide for Researchers - BAHISEEN Islamic Studies

مائیکرو سافٹ آفس  کا استعمال مکمل  گائیڈ

This post is about: MS Office Help & Advance Level Guide for Researchers

                                یہ مائیکروسافٹ آفس ٹائپنگ کا سب سے زیادہ استعمال ہونے والا سافٹ وئیر  ہے۔ اس میں اردو ٹائپنگ کی سہولت بھی شامل ہے۔  اردو کے لیے اس کے استعمال کارجحان روز بروز ترقی کررہا ہے۔  اس سے پہلے اردو ٹائپنگ کے لیے ان پیج استعمال ہوتا رہا ہے لیکن بعض وجوہات کی بنا پر اردو دان طبقہ ایم ایس آفس پر منتقل ہورہا ہے۔

                                آج سے چند سال پہلے تک عربی اور علوم اسلامیہ کے مقالہ جات  ان پیج ہی میں کیے جاتے تھے اور ایم ایس آفس کو بھی ان پیج ہی کی طرح مینول طریقے سے استعمال کیا جاتا تھا۔  الحمد للہ  اس  مرحلے کو باحثین علوم اسلامیہ نے بخوبی طے کیا اور ایم ایس آفس کے استعمال پر ویڈیوز بنائیں ۔ صارفین کو بتایا کہ کس طرح آٹو میٹک طریقہ کار  کو استعمال کرتے ہوئے  ایم ایس آفس سے محنت اور وقت کی بچت کی  جاسکتی ہے۔ دنوں  کا کام منٹوں میں کیا جاسکتا ہے اور امکانی غلطیوں سے بھی بچا جاسکتا ہے۔ ابتدا میں یہ سلسلہ صرف پریمیم ممبرشپ والوں کے لیے لاک  کردیا گیا تھا۔ لیکن  اس کی ضرورت اور اس شعبے میں موجود خلاء کے پیش نظر اسے اوپن کرنے کا فیصلہ  ہوا۔

                            ویڈیوز کے لیے ہمارا مواد یوٹیوب پر دستیاب ہے۔

                                اس  سلسلے کو ہم نے یوٹیوب چینل کے ذریعے عام صارفین کے لیے پیش کیا۔ اگرچہ یہ تمام ویڈیوز یوٹیوب پر بھی موجود ہیں مگر  ہم صارفین کو اپنی ویب سائٹ پر موجود صفحات کا لنک  ہی دیتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ  ہے کہ ہر ویڈیو کے ساتھ کچھ  تفصیل بھی تمہید یا مقدمے کے طور پر موجود ہوتی ہے۔  اس صفحے پر تمام ویڈیو کا لنک موجود ہے۔ صارفین اس صفحے پر مطلوبہ ویڈیوز تلاش کرسکتے ہیں۔

پرنٹ لیں، محفوظ کریں، میسیج کریں، واٹس ایپ پر بھیجیں یا سوشل میڈیا پر شئیر کریں