ای بکس، پی ڈی ایف مکمل کورس

پی ڈی ایف کیا ہے؟

(PDF)پی ڈی ایف کا مطلب پورٹ ایبل ڈاکیومنٹ فارمیٹ  ہے۔ یہ تو آپ جانتے ہی ہوں گے کہ کمپیوٹر کی دنیا میں پورٹیبل ایلیمنٹ سے مراد ایک ایسا ایلیمنٹ ہوتا ہے جو تیار شدہ حالت میں ہو، جسے کسی بھی وقت استعمال کیا جاسکے۔ جب ہم کوئی ٹیکسٹ کمپوز کرتے ہیں تو وہ صرف ٹیکسٹ ہوتا ہے جس پر آپ کوئی بھی سائز، کوئی فونٹ لگا کراپنی مرضی کے مطابق ڈھال سکتے ہیں۔ لیکن جب اسے پورٹیبل بنالیا جاتا ہے تو وہ اس کی تیار شدہ حالت ہوتی ہے، اس میں تبدیلی نہیں ہوسکتی جب تک کہ اسے دوبارہ ٹیکسٹ میں نہ ڈھال لیا جائے۔

پی ڈی ایف کی اقسام !

عام طور پر پی ڈی ایف فائل دو طرح کی ہوتی ہے۔ ایک فائل تصاویر کو جوڑ کربنائی جاتی ہے۔ اس کا فائدہ صرف یہ ہوتا ہے کہ کوئی بھی کتاب یا مضمون بس مرتب ہوجاتا ہے اور ایک کتاب کی شکل میں تیار ہوکر صارفین کے سامنے دستیاب ہوتا ہے۔ یہ تصاویر سکین کردہ ہوں یا کیمرے کے ذریعے لی گئی ہوں دونوں طرح کی ہوسکتی ہیں۔

اس پی ڈی ایف کا وزن تصویروں کے وزن کے مطابق ہوتا ہے۔ اگر تصاویر اچھے کیمرے سے لی گئی ہیں یا ہائی ریزولیوشن فارمیٹ میں سکین کرکے رکھاگیا ہے تو پی ڈی ایف بنانے کے بعد اس کا مجموعی سائز تمام تصاویر کے قریب قریب ہوگا۔ اگر ان تصاویر کا وزن کم ہے تو پی ڈی ایف کا وزن بھی کم ہوگا۔ یہی وجہ ہے کہ بعض اوقات ڈیڑھ دو سو صفحات کی کتاب 100 ایم بی سے زیادہ وزن رکھتی ہے جب کہ بعض کتابیں 500 صفحات پر مشتمل ہوتی ہیں لیکن ان کا کل وزن  20 یا 22 ایم بی قریب ہوتا ہے اور بندہ پی ڈی ایف بنا کے جیب میں بھی رکھ سکتا ہے۔

Coming Soon