تحریر کے لیے سافٹ وئیرز - BAHISEEN

تحریر کے لیے سافٹ وئیرز

تحقیقات کو مطبوعہ شکل میں لانے  کے لیے جو سافٹ وئیر استعمال ہوتےہیں ان کا تعارف یہاں موجود ہے۔

                                                  مقالہ لکھنے کے لیے کچھ عرصہ قبل ان پیج استعمال کیا جاتا تھا۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ جمیل نوری نستعلیق کو بہترین طور پر آرگنائز کرنے کے لیے کوئی متبادل سافٹ وئیر نہیں تھا۔ پھر نوری نستعلیق کو یونی کوڈ سپورٹ کے ساتھ مائیکرو سافٹ آفس کے لیے  قابل استعمال بنایا گیا۔ اب مائیکرو سافٹ آفس بھی نستعلیق کو بہترین انداز سے سپورٹ کرتا ہے۔  اگرچہ تعلیمی اداروں میں ان پیج کا ٹرینڈ ختم ہو چکا ہے لیکن اس کے باوجود بھی بڑے پبلشرز تا حال ان پیج کو ہی ترجیح دیتے ہیں کیوں کہ اردو   ترقیم کے حوالے سے ان پیج  سے بہتر سافٹ وئیر  تخلیق نہیں ہوا۔ ڈیپارٹمنٹ اب بھی مائیکروسافٹ آفس کی جو ڈیمانڈ کرتے ہیں اس کی وجہ یہ ہے  انٹر نیٹ پر موجود مواد سارا یونیکوڈ میں ہوتا ہے۔ پلیجز ازم کی چیکنگ کے لیے  چوں کہ براہ راست انٹرنیٹ سے استفادہ کرنا ہوتا ہے اس لیے  ان پیج میں لکھا گیا مقالہ  پلیجر ازم  کی چینکگ کے دوران کار آمد نہیں ہوتا ۔ باحثین  اس مرحلے پر اپنے ڈیپارٹمنٹ  سے رہ نمائی لے سکتے ہیں۔

یہاں ان سافٹ وئیرز کا تعارف دیا جارہا ہے جو مقالہ لکھنے کے دوران ااستعمال کیے کجاتے ہیں یا انہیں تحقیق میں معاونت کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

پرنٹ لیں، محفوظ کریں، میسیج کریں، واٹس ایپ پر بھیجیں یا سوشل میڈیا پر شئیر کریں