ویب سائٹ سے متعلقہ خبریں

یوٹیوب چینل بحال ہوا

الحمد للہ

باحثین علوم اسلامیہ کا یوٹیوب چینل بحال ہوچکا ہے۔

                                                            مہینے بھر کی بندش کے بعد بھی یوٹیوب بتانہیں پایا کہ وجہ کیا تھی۔ چینل نامعلوم وجوہات کی بنا پر بند ہوا اور آخر میں معذرت کرتے ہوئے دوبارہ بحال کردیا گیا۔ تحقیق سے یہ معلوم ہورہا ہے کہ یہ سب آٹومیٹک سسٹم کے باعث ہے۔ بعض شواہد سے معلوم ہوتا ہے کہ معذرت نامہ بھی مشینی ہے۔ بہرحال ہم  کوشش کریں گے آئندہ چینل کسی حادثے کا شکار نہ ہو۔

                                                           اس دوران جن احباب کو چینل کی بندش کے باعث پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ان سب سے معذرت خواہ ہیں۔جو احباب فیس بک، ویب سائٹ، واٹس ایپ پر روزانہ ہمارے چینل کی فوتگی پر تعزیت کرتے رہے، ہماری حوصلہ بڑھایا ان کا بہت بہت شکریہ ۔ نیز اب متبادل چینل یا ویڈیو ریکارڈ فراہم کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

جزاک اللہ

                                                            آپ حضرات سے درخواست ہے کہ ہمارا یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں اور تحقیق سے وابستہ دوست احباب کو اس سے متعارف کروائیں۔ اس چینل پر تحقیق اور اس  کے لیے استعمال ہونے والے سافٹ وئیرز اور ٹولز سے متعلق معلومات شئیر کی جاتی ہیں۔ اگر آپ کے ذہن میں کوئی سوال ہے یا مقالے کی ٹائپنگ، فارمیٹنگ یا کسی اور سافٹ وئیر سے متعلق کچھ پوچھنا چاہتے ہیں تو ویب سائٹ، یوٹیوب، واٹس ایپ  کسی بھی ذریعے سے سوال بھیج دیں جواب کی تفصیلی ویڈیو بنا کرچینل پر شئیر کردی جائے گی۔

چینل کو سبسکرائب کریں:

https://www.youtube.com/channel/UCe69CJXlPVl1gLl5f_oPDvQ

Related Posts

جواب دیں