سہ ماہی تحقیقات اسلامی، علی گڑھ
سہ ماہی تحقیقاتِ اسلامی علی گڑھ(انڈیا) کے معروف ادارے ادارہ تحقیق و تصنیف اسلامی کا ترجمان ہے۔ اس کے مدیر سید جلال الدین عمری اور معاون مدیر محمد رضی الاسلام ندوی ہیں۔ یہ دونوں شخصیات کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ ان حضرات کے مضامین اکثر اسی مجلے میں شائع ہوتے ہیں۔ یہ مجلہ علوم اسلامیہ کے مؤقر مجلات میں شمار ہوتا ہے اور انڈیا سے تعلق رکھنے والے بڑے اسکالرز جو فقہ اسلامی ، سیرت نبوی ، فکری مباحث اور دیگر موضوعات پر تحقیق میں شہرت رکھتے ہیں اس مجلے سے وابستہ ہیں۔ ان موضوعات سے لگاؤ رکھنے والے تحقیق کاروں کو یہ مجلہ مستقل مطالعے میں رکھنا چاہیے کیوں کہ یہ مجلہ ان موضوعات میں تازہ ترین رجحانات کی عکاسی کرتا ہے۔ خوبیٔ قسمت ! اس مجلے کی تمام اشاعتیں 1982ء سے تادم تحریر آن لائن موجود ہیں۔