مقالہ جات کے عناوین کی فہارس کا ذخیرہ
موضوع تحقیق کے انتخابـ کے لیے ضروری ہے کہ اسـ موضوع پر بالکل ویسا ہی کام پہلے نہ ہوچکا ہو۔ اس مقصد کے لیے ادارے باحثین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ یونیورسٹیز کے شعبہ ہائے علوم اسلامیہ میں ہونے والے تحقیقی کام کی فہارسـ کا بغورمطالعہ کریں تاکہ لاعلمی میں ایسے موضوع کا انتخابـ نہ کرلیں جس پر پہلے تحقیق ہوچکی ہو۔ اسـ مقصد کے لیے اب تکـ کا رجحان یہ تھا کہ چند یونیورسٹیز کی دستیاب فہارسـ کو سرسری طور پر دیکھ لیاجاتا تھا اور اسے کافی سمجھاجاتا تھا حالانکہ موضوع تحقیق کے انتخابـ کا مرحلہ تحقیقی عمل میں بنیادی اہمیتـ رکھتا ہے، اس مرحلے میں ذرا سی غفلتـ بڑی مشکل سے دوچار کرسکتی ہے۔ باحثین کو اس مرحلے میں کوتاہی نہیں کرنی چاہیے۔
اس مرحلے کی اہمیتـ کی ایک وجہ تو یہ ہے کہ اس مرحلے پر تحقیق کارایک بالکل نئے موضوع کا انتخابـ کرتا ہے جس پر پہلے تحقیق نہیں کی گئی ہوتی اور یہی بات موضوع تحقیق کے انتخابـ کی سب سے بڑی دلیل اور جواز ہے۔ دوسری ایکـ اور اہم وجہ یہ ہے کہ ان فہارسـ کے ذریعے سابقہ تحقیقی مواد کا جائزہ لینا ممکن ہوجاتا ہے۔ تحقیق کار اپنے موضوع سے ملتے جلتے مواد کا تجزیہ کرسکتا ہے،اپنی تحقیق کے لیے Space اور Justification ڈھونڈ سکتا ہے۔
یہ سیکشن انہی مسائل کے حل کے لیے بنایا گیا ہے۔ یہ شعبہ علوم اسلامیہ کی تحقیقات کا ڈیٹا بیس ہے جہاں جامعات میں علوم اسلامیہ پر ہونے والی تحقیقاتـ کی فہارس موجود ہیں۔یہ فہارسـ مکمل نہیں ہیں اور سال بہ سال انہیں اپ ڈیٹـ کرنے کا عمل بھی جاری رہے گا۔ باحثین کی سہولتـ کی خاطر ہم نے یونی ورسٹیز کی لسٹ اور فہارس کا سال بھی لکھ دیا ہے تاکہ باحثین فہارسـ کی حدود اربعہ سے باخبر رہیں۔