مرکز المدینہ لدراسات و بحوث الاستشراق
استشراق پر عرب میں بڑا وقیع علمی کام ہوا ہے۔ استشراقی فکر کے آغاز سے لے کر اب تک عربوں میں اس فکر کے حوالے سے حساسیت پائی جاتی ہے۔ یہ ادارہ جو مرکزالمدینہ لدراسات و بحوث الاستشراق کے نام سے کام کررہا ہے یہاں استشراقی فکر پر ایک جامع منظمہ قائم ہے۔ یہاں مدرسۂ استشراق کا تعارف، استشراقی تنظیمیں، کتب، افکار، قضایا معاصرہ کے ساتھ ساتھ دیگر معلومات موجود ہیں۔ استشراق پر بنیادی نوعیت کا کام یہاں موجود ہے۔ باحثین استشراق پر علمی کام سے قبل اس کا مطالعہ کرلیں تو بہت سے ابہامات ختم ہوسکتے ہیں اور اس موضوع کی تمام جزئیات پر معلومات مل سکتی ہیں۔ ویب سائٹ پر استشراقی فکر کے حوالے سے سوالات کے جواب بھی دیے جاتے ہیں۔ ادارے کا ایک مجلہ بھی ہے جو آن لائن پڑھا جاسکتا ہے۔