مکتبہ جبریل (علم دین)
یہ سافٹ وئیر علم دین ڈاٹ کام کی ٹیم نے تخلیق کیا ہے۔ یہ بنیادی طور پر اردو کتب کے لیے بنایا گیا ہے۔ اس میں کتب کی تعداد پانچ ہزار کے قریب ہے جو اردو کا سب سے بڑا یونی کوڈڈ ذخیرہ ہے۔ اس سافٹ وئیر میں سرچنگ کی سہولیات بہت زیادہ نہیں ہیں لیکن اس سے ضرورت پوری کی جاسکتی ہے۔
انسٹالیشن
اس سافٹ وئیر کو مندرجہ ذیل ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔یہ دو حصوں پر مشتمل ہے۔ ایک سافٹ وئیر ہے جسے ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد انسٹال کیا جاتا ہے۔ دوسرا حصہ کتابوں کا ڈیٹا بیس ہے جسے ڈاؤن لوڈ کرکے متعلقہ فولڈر میں رکھنا پڑتا ہے ۔ اس کے بعد اس سے پورا فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔