فکر اسلامی آن لائن فورمز, معاصر مسلم دنیا آن لائن فورمز, یورپ کے تحقیقی ادارے

پیو ریسرچ فورم

پیو ریسرچ فورم

پی ای ڈبلیو ٹرسٹ

                                                                  پی ای ڈبلیو ٹرسٹ بہت بڑاچیریٹبل ٹرسٹ ہے جو بےشمار پروجیکٹس اور کمپینز کنٹرول کرتا ہے۔ اس ٹرسٹ کا ایک پروجیکٹ ریسرچ کا بھی ہے جہاں بہت سے موضوعات پر بہترین ریسرچ کی جاتی ہے۔ یہ ادارہ اپنی تحقیقات کو آن لائنببھی شائع کرتا ہے۔ اس ادارے میں کی جانے والی ریسرچ میں معیار بہت اعلی ہے۔ سروے اور دیگر کمپینز کے لیے مکمل منصوبہ  بندی کے بعد اعداد وشمار حاصل اور آن لائن شائع کیے جاتے ہیں۔  ایک اور اہم چیز یہاں پر ایکسپرٹس کا تعارف بھی دیا گیا ہے ، ضرورت پڑنے پر ان سے رابطہ بھی کیا جاسکتا ہے۔

                                                                  ادارے کے ریسرچ سینٹر میں بے شمار موضوعات پر ریسرچ ہوتی ہے مگر باحثین کے لیے ”ریلیجئین“ والا سیکشن انتہائی اہم ہے کیوں کہ یہاں ڈیٹا پر مشتمل پبلیکیشنز بھی موجود ہوتی ہے جو حوالے اور معلومات کے حصول کےلیے استعمال کی جاسکتی ہیں۔ یہاں تازہ ترین سروے رپورٹس مل جاتی ہیں اور یہاں اگر آپ کوئی سروے کرنا چاہتے ہیں یا معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ان کا تعاون حاصل کرسکتے ہیں۔ اگر آپ کوئی سروے کرنا چاہتے ہیں تو یہ ادارہ آپ کے سوال کو اپنے فورمز پر بھیج دیتا ہے اور اس کے نتائج آپ کو دے دیے جاتے ہیں۔

                                                                  یہاں سینکڑوں کی تعداد میں موضوعات موجود ہیں۔ اسلا می فکر اور معاصر مسلم دنیا کے نئے رجحانات ، موضوعات ، تقابل ادیان پر مواد مل جاتا ہے۔

جواب دیں