اسلامی مخطوطات آن لائن فورمز, علوم الحدیث آن لائن فورمز

احسان رابطۃ الشبکۃ العالمیہ لدراسۃ الحدیث

احسان رابطۃ الشبکۃ العالمیہ لدراسۃ الحدیث


                                                                          رابطۃ الشبکۃ العالمیہ لدراسۃ الحدیث جو ”احسان نیٹ ورک“ یا ”شبکۃ احسان“ کے نام سے آن لائن فورم رکھتا ہے، دراسات حدیث میں انٹر نیشنل نیٹ ورک ہے۔ اس فورم کے ساتھ دنیا بھر کے بڑے اسکالرز جو حدیث میں شہرت رکھتے ہیں منسلک ہیں۔ یہ نیٹ ورک انٹنیشنل کانفرنس بھی منعقد کرواتا ہے۔ اس نیٹ ورک نے اپنا برنامج الحدیث بھی متعارف کروایا ہے جسے ان کی ویب سائٹ پر آن لائن استعمال کیا جاسکتا ہے، اس کی سی ڈی بھی منگوا سکتے ہیں اور رجسٹرڈ صارفین کو ڈاؤن لوڈ کرنے کی بھی اجازت ہے۔ اس کا ایک سیکشن مخطوطات کا ہے۔ تحقیق کرنے والوں کو اصل کتاب سے مراجعت کرنی ہو تو ان کتب کی پی ڈی ایف بھی حاصل کی جاسکتی ہے۔

                                                                           ان کے برنامج میں کل 9 کتابیں موجود ہیں۔ یہ تعداد تو زیادہ نہیں ہے لیکن اس کا اضافی فائدہ یہ ہےکہ ان کا سسٹم ”بحثِ متقارب اور متباعد، کل الکلمات اوربعض الکلمات، کلمات کاملہ اور کلمات جزئیہ“ تلاش کرنے کی بھی سہولت دیتا ہے۔ اگر صحیح الفاظ یاد نہ ہوں تو اس کی مدد حاصل کی جا سکتی ہے۔

جواب دیں