ویب سائٹ سے متعلقہ خبریں

باحثین کتب نما سے متعلق عمومی سوالات

باحثین کتبـ نما سے متعلق عمومی سوالاتـ

آپ کے تمام سوالوں کا جوابـ یہاں موجود ہے۔ اگر آپـ کا سوال پہلے موجود نہیں ہے تو آپـ نیا اندراج بھی کرواسکتے ہیں۔

تاثراتـ کا اظہار کریں یا نئے سوال کا اندراج کریں۔

Error: Contact form not found.

سوال:نتائج میں مجھے بہت کم کتابیں نظر آرہی ہیں۔ ایسا کیوں ہے؟

جواب:ممکن ہے آپ صرف اردو میں لکھ رہے ہوں۔ آپ کتاب کا نام رومن اردو میں لکھ کر سرچ کریں۔ یہاں تلاش کے کچھ اصول بنائے گئے ہیں۔ تلاش کے دوران انہیں ضرور ملحوظ رکھیں۔

1۔اگر آپ باحثین کتب نما اردو میں تلاش کرنے جارہے ہیں تو کتاب یا موضوع کا نام اردو میں لکھیں۔ اگر نتائج نہ ملیں تو ایک بار رومن اردو میں بھی لکھ کر تلاش کریں۔ پھر بھی نہ ملے تو مطلوبہ لفظ کا مترادف یا متبادل لفظ لکھ کر تلاش کریں۔

2۔ اگر آپ باحثین کتب نما عربی میں تلاش کررہے ہیں تو سب سے پہلے عربی کی بورڈ کے ذریعے لکھیں۔ اگر عربی کی بورڈ آپ کے پاس نہیں ہے یا آپ اسے استعمال نہیں کرنا چاہتے تو آن لائن عربی کی بورڈ استعمال کرلیں۔ اگر آپ  اردو کی بورڈ ذریعے لکھ کر عربی کتب تلاش کرنا چاہتے ہیں تو عین ممکن ہے بے شمار نتائج سے محروم ہوجائیں۔

3۔ انگلش کتابوں کے ذخائر میں تلاش نسبتاً آسان ہے مگر وہاں ہر موضوع کی کتب شامل ہوتی ہیں۔ اسلامی کتب کے ذخائر الگ سے بہت کم ملتے ہیں۔ جو ذخائر موجود ہیں ان میں مطلوبہ کتاب کا میسر ہونا بھی یقینی نہیں ہے۔

4۔ اگر آپ اردو کے علاوہ دیگر زبانوں میں بھی کتاب تلاش کرنا چاہتے ہیں تو سب سے اہم بات یہ ہے کہ آپ کو مطلوبہ لفظ کے درست اور صحیح متبادل یا مترادف لفظ کا معلوم ہونا انتہائی ضروری ہے۔ [divider height=”30″ style=”default” line=”default” themecolor=”1″]

سوال: ”لکھنے کی خالی جگہ“ کی افادیت سمجھ نہیں آئی!

جواب: اس کی افادیت یہ ہے کہ کتاب سرچ کرنے والے عموماً ایک خاص کتاب یا موضوع کو ہدفـ بنا کر تلاش کرتے ہیں۔ لیکن منتشر مواد سامنے آنے پر کام سے توجہ ہٹ جاتی ہے۔ یہ تلاش کرنے والے کی رفتار کو کم کردیتی ہے۔ ہم نے اس مسئلے کے حل کے لیے خالی جگہ فراہم کی ہے۔ خالی جگہ پر آپ پہلے اپنا ہدفـ اور ممکنہ نام تلاشـ سے پہلے لکھ کر رکھ سکتے ہیں۔ اس طرح آپ کی توجہ منتشر نہیں ہوگی اور امید ہے آپ اپنا ہدف حاصل کرلیں گے۔[divider height=”30″ style=”default” line=”default” themecolor=”1″]

سوال: خالی جگہ پر لکھا ہوا باحثین ڈاٹ کام کے ریکارڈ میں ہوتا ہے؟

جواب: ہرگز نہیں۔ یہ صرف آپ کے براؤزر کی حد تک نظر آتا ہے جو صفحہ بند کرتے ہی خود بخود ڈیلیٹ ہوجاتا ہے۔ لہذا اگر یہاں آپ نے کوئی اہم چیز سنبھال کرلکھ رکھی ہے تو احتیاط کے ساتھ کسی اور جگہ محفوظ کر لیں۔ [divider height=”30″ style=”default” line=”default” themecolor=”1″]

سوال: مترادفـ الفاظ کی افادیت کیا ہے؟

جواب: اگر آپ کوئی تحقیقی مقالہ یا کتاب تلاش کررہے ہیں تودوسری زبانوں میں کتاب کا نام تلاش کرتے ہوئے یہ لاحقے لگانے سے مطلوبہ معیار کی کتاب تک پہنچنا آسان ہوجاتا ہے۔ مثلا اگر آپ کسی موضوع کا نام لکھ کرسرچ کرتے ہیں تو ہر طرح کی کتاب آپ کے سامنے آجائے گی لیکن اگر آپ یہاں درج شدہ  اصطلاحات استعمال کرتے ہیں تو غالب گمان ہے کہ آپ تحقیقی معیار کی کتاب یا مقالے تک پہنچ جائیں گے۔ [divider height=”30″ style=”default” line=”default” themecolor=”1″]

سوال: آن لائن کی بورڈ کی افادیتـ کیا ہے؟

جواب: اس کی افادیت یہ ہے کہ بعض اوقات صارفین کے سسٹم میں اردو یا عربی کی بورڈ موجود نہیں ہوتا لیکن سرچ کے لیے اردو یا خاص طور پر عربی کی بورڈ کی ضرورت پڑجاتی ہے تو صارفین تاخیر کے بغیر آن لائن کی بورڈ پر لکھ کر سرچ باکس میں پیسٹ کرسکتے ہیں۔ اس طرح نئے لوگ اردو یا عربی  انسٹال کرنے کے ٹولز ڈھونڈنے اور ٹائپنگـ سیکھنے کی بجائے براہ راستـ لکھ کر اپنی ضرورت پوری کرسکتے ہیں۔ [divider height=”30″ style=”default” line=”default” themecolor=”1″]

سوال: باحثین کتبـ نما کے ریکارڈ میں جو کروڑوں کتبـ کا تذکرہ ہے وہ کس حد تک درست ہے؟

جواب: وہ بالکل درست ہے لیکن ان کے لیے تیار کیا جانے والا سسٹم کچھ پیچیدگیوں کا شکار ہے۔جس کی وجہ سے سسٹم بہت کم ذخائر تک پہنچ کر واپس آجاتا ہے۔ آپ اس کا حل اس طرح  بھی کرسکتے ہیں کہ ممکنہ حد تک درست نام لکھیں۔ نہ ملے تو رومن اردو میں لکھیں۔ عربی نام کی کتاب نہ ملے تو اسے عربی کی بورڈ کے ذریعے ٹائب کرکے تلاش کریں۔ امید ہے کہ کوئی بھی کتاب جو انٹرنیٹ پر موجود ہوگی چھپی نہیں رہ سکے گی۔  [divider height=”30″ style=”default” line=”default” themecolor=”1″]

سوال: کیا باحثین کے ذخیرے پر اتنا اعتماد کیا جاسکتا ہے کہ اس کے بعد کہیں اور تلاش نہ کیا جائے؟

جواب: جی ہاں مگر ابھی نہیں۔ جب تک سسٹم پوری طرح فعال نہیں ہوپاتا تب تک یہ بات نہیں کہی جاسکتی۔ لیکن مکمل ہونے کے بعد ہم اس قابل ہوجائیں گے۔ فی الحال ہم تجرباتی دور سے گزر رہے ہیں۔ اس دورانیے میں ہم آزمائش کررہے ہیں کہ اس پر کس قدر اعتماد کیا جاسکتا ہے۔ ہم اپنے صارفین سے بھی یہ درخواست کرتے ہیں کہ اگر اس میں کوئی خامی یا سقم نظر آئے تو ہمیں اطلاع دیں تاکہ اس کا فائنل ورژن پیش کیا جاسکے۔ خاص طور پر اگر کوئی کتاب یہاں نہ ملے اور کسی اور ویب سائٹ پر موجود ہو تو ہمیں ضرور مطلع کریں۔[divider height=”30″ style=”default” line=”default” themecolor=”1″]

سوال: “سسٹم پوری طرح فعال” کب تک ہوگا؟

جواب: سسٹم کے مکمل طور پر فعال ہونے کے لیے ہمیں  کم از کم2020ء کے آخر تک انتظار کرنا ہوگا۔ اس سے زیادہ تاخیر کا امکان نہیں ہے۔  فی الحال اسے آن لائن کرنے کا مقصد یہ ہے کہ اس سے ممکنہ حد تک فائدہ اٹھایا جاسکے اور ہم تجرباتی مراحل سے گزر کربہتر سسٹم فراہم کرسکیں۔[divider height=”30″ style=”default” line=”default” themecolor=”1″]

سوال:جب ہم کتابـ سرچ کرتے ہیں تو ہم دیکھتے ہیں کہ نتائج کے دوران کتابـ کی بجائے کچھ متن آجاتاہے۔ اس کی کیا وجہ ہے۔ ہمیں تو کتاب کی ضرورت ہوتی ہے۔

جواب: یہ خرابی یا خامی نہیں ہے بلکہ یہ اس سسٹم کی خوبی ہے۔ اگر تلاش کیا گیا لفظ کسی کتاب کی عنوان میں موجود نہیں تو ابتدائی ایک آدھ صفحے پر موجود معلوماتـ بھی یہ کھینچ لیتا ہے۔ اگر تلاش کیے گئے لفظ سے متعلق کوئی کتاب موجود نہ ہو تو یہ کیفیت نسبتاً زیادہ دیکھی گئی ہے۔ لیکن آپ کوشش کریں کہ کتاب کا درست نام لکھیں تاکہ مطلوبہ کتاب ہی سامنے آئے اور آپ بلاتاخیر ہدفـ تک پہنچیں۔ [divider height=”30″ style=”default” line=”default” themecolor=”1″]

سوال: کیا ایسا ممکن ہے کہ باحثین کتب نما متن کو چھوڑ کر صرفـ کتابوں کو سرچ کرے؟

جواب؛ جی ہاں ایسا ممکن ہے مگر ہم کریں گے نہیں۔ اس لیے کہ اس طرح اس کی افادیت کم ہوجائے گی۔ اگر کسی کو کتابـ کا نام درست یاد نہ ہو یا کسی خاص موضوع سے متعلق مواد تلاش کرنا ہو مگر متعلقہ کتابـ کا نام معلوم نہ ہو تو اس کے لیے متعلقہ مواد کی تلاش میں مشکل پیش آئے گی۔ اس اقدام سے سسٹم کی افادیتـ کم ہوجائے گی۔ لہذا اسے یونہی رکھا جائے گا۔ [divider height=”30″ style=”default” line=”default” themecolor=”1″]

Related Posts

جواب دیں