امریکا کے تحقیقی ادارے

بوسٹن یونیورسٹی

بوسٹن یونیورسٹی

بوسٹن یونیورسٹی کے شعبہ علوم اسلامیہ  میں اردو ،عربی ، ہندی کا جدید اسلامی ادب   محفوظ ہے اور نئی کتب  بھی شامل ہوتی رہتی ہیں۔ یہاں علوم اسلامیہ میں گریجویٹ اور  ڈاکٹریٹ کے پروگرام  جاری ہیں۔ عموماً ریسرچ عرب، افریقا،ساؤتھ ایشیا، نارتھ امریکا   کے علاقائی مطالعات کے ماہرین  کی زیر نگرانی ہوتی ہے۔قانون ، تفسیر، بائیوگرافی ، صوفی ازم،فلاسفی اور جدید افکار،جدید تعبیرات  ، صنفی امتیاز،مذہبی بیانیے جیسے موضوعات پر ریسرچ  کی جاتی ہے۔

ڈیپارٹمنٹ کی فیکلٹی   بوسٹن یونیورسٹی کے”انسٹی ٹیوٹ فار اسٹڈی آف مسلم سوسائٹیز اینڈ سولائزیشن“ کے ساتھ مل کرریسرچ پروگرام کو سپروائز کرتے ہیں۔اس ادارے کے علاوہ بھی ایفیلی ایٹڈ  فیکلٹی ممبران مل کر ریسرچ  پراجیکٹس میں تعاون کرتے ہیں۔

ڈیپارٹمنٹ کا آفیشل پیج یہ ہے:

http://www.bu.edu/gpr/academics/islamic-studies/

Related Posts