مدارس میں تحقیق

شعبہ موسوعۃ الحدیث دار العلوم کراچی

شعبہ موسوعۃ الحدیث دار العلوم کراچی

یہ شعبہ شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی کے زیر انتظام  کام کررہا ہے۔ اس ادارے کا مقصد یہ ہے کہ تمام ذخیرہ احادیث کے متون کو اس طرح مدون کیا جائے کہ کوئی حدیث مکرر نہ ہو اور کوئی فائدہ چھوٹنے نہ پائے۔ان تمام احادیث کو عالمی ترقیم بھی دے دی جائے۔ یہ اس  نوعیت کا پہلا ذخیرہ احادیث  ہے  جس میں موضوعات  سے متعلق تمام تعلیمات حدیث ایک جگہ جمع ہوجائیں گی ۔ طریقہ یہ ہے کہ کوئی حدیث مکرر نہ ہوگی اور کسی مفصل حدیث میں موجود اضافی فوائد دست رس سے باہر نہ ہوں گے۔ ایک خصوصیت یہ بھی ہوگی کہ احادیث کے تمام طرق بھی یکجا کردیے  جائیں گے۔

اس شعبے میں جامعہ دار العلوم کراچی کے نمایاں فاضلین کام کرتے ہیں۔ ابتدا میں پچاس ایسے مصادر منتخب کئے گئے جن میں احادیث مسندہ مروی تھیں بعد ازاں ان میں اضافہ کردیا گیا، اب ان مصادر کی تعداد ۷۵ ہے، ان مصادر کی احادیث کو جمع کرنے کا کام جاری ہے اور اب تک تقریباً ساڑھے سات ہزار احادیث کے سوا دو لاکھ طرق پر کام ہوچکا ہے اور اس موسوعہ کے لئے مخصوص سافٹ وئیر میں ان کو فیڈ کیا جاچکا ہے۔

یہ سافٹ وئیر تاحال مکمل نہیں ہوا ہے۔ اس کے منظر عام پر آنے سے  باحثین کے لیے  ایک نیا  ماخذ سامنے آئے گا۔ ادارے کا آفیشل پیج نہیں ہے۔ اس سلسلے میں جامعہ دارالعلوم سے معلومات لی جاسکتی ہیں۔

شعبہ موسوعۃ الحدیث کا پیج

http://darululoomkarachi.edu.pk/ur/?page_id=16

جامعہ دارالعلوم کراچی کی ویب سائٹ

http://darululoomkarachi.edu.pk/

دار العلوم کراچی کی اسلامک بینکنگ پر تحقیق

مفتی محمد تقی عثمانی مدظلہ جو دار العلوم کراچی کے  شیخ الحدیث بھی ہیں اسلامک بینکنگ کے حوالے سے نمایاں مقام رکھتے ہیں۔  یہاں دار الافتاء کے ساتھ  اسلامک بینکنگ پر بھی تحقیق ہوتی رہتی ہے اور اس ادارے  سے وابستہ محققین نے اسلامک بینکنگ پر  قابل قدر تحقیقی مقالے لکھے ہیں ۔ یہ ادارہ اسلامک بینکنگ  سمیت تمام مالیاتی  معاملات میں شرعی راہ نمائی فراہم کرتا ہے۔

ادارے کی ویب سائٹ پر دار الافتاء دیگر شعبہ جات کا تعارف موجود ہے۔

Related Posts