اردو ، عربی اور انگلش لغات, ریسرچ سافٹ وئیرز

لنگوس ڈکشنری ڈاؤن لوڈ خصوصیات، انسٹالیشن اور استعمال

لنگوس ڈکشنری باحثین پریمیم کولیکشن ، خصوصیات،  انسٹال  اور استعمال کا طریقہ

اسے انسٹال کرنے کی ضرورت نہیں۔ کمپیوٹر میں کاپی کرلینا کافی ہے۔

جب تک اسے چلایا نہ جائے یہ سسٹم کی میموری استعمال نہیں کرتی۔

ضروری زبانیں اس میں شامل ہیں ۔ ویب سائٹ سے تلاش کرنے اور ڈاؤن لوڈ کرنے کی ضروت نہیں ہے۔

لغات کے مجموعے کا تعارف :

اردو سے انگلش اور انگلش سے اردو لغت موجود ہے۔اس سےانگریزی کتب یا مضامین کے مطالعے میں مددلی جاسکتی ہے۔

اردو سے عربی اور عربی سے اردو لغت موجود نہیں ہے۔ لیکن اگر آپ نے ارو، انگلش ڈکشنری انسٹال کرلی ہے تو اردو عربی کی کمی خود بخود پوری ہوجاتی ہے۔ اردو پڑھنے والے لوگ اس کی مدد سے عربی اور انگلش کتب یا مضامین  کا مطالعہ کرسکتے ہیں۔

اردو مترادفات کی لغت موجود ہے جس سے آپ اردو لکھنے میں مزید مہارت حاصل کرسکتے ہیں۔

عربی سے انگلش اور انگلش سے عربی لغت موجود ہے۔جس سےاپنے مطالعہ کو ہمہ گیر اور ہمہ جہت بناسکتے ہیں۔

لسان العرب موجود ہے۔ جو عربی کی معروف لغت ہے، اس لغت کو حوالے کے طور پر بھی  استعمال کیا جاسکتا ہے۔

عربی انگلش فنانشل اور لیگل ڈکشنری موجود ہے۔ جس میں جدید اصطلاحات کا کافی ذخیرہ موجود ہے۔

کنسائز انگلش ڈکشنری اور مترادف  و متضاد کی  کنسائز انگلش ڈکشنری  دونوں موجود ہیں ۔ جس سے لکھنے پڑھنے میں مدد لی جاسکتی ہے۔

لنگوس ڈکشنری کی خصوصیات:

لنگوس ڈکشنری کثیر لسانی لغات کا بہترین مجموعہ ہے جو کمپیوٹر میں انسٹال ہوتا ہے۔

لنگوس کی ایک خصوصیت یہ ہےکہ یہ ایک وقت میں ،ایک ونڈو میں متعدد زبانوں میں معنی بتا سکتا ہے۔ یعنی  کسی بھی لفظ کا  معنی ہم بیک وقت اردو ،انگلش ، عربی  یا ان کے ساتھ دیگر زبانوں  میں  دیکھ سکتے ہیں اور وہ بھی صرف ایک کلک پر ۔

عموماً ہمیں ڈکشنری میں لفظ لکھ کر تلاش کا بٹن دبانا پڑتا ہے۔ لیکن لنگوس اس حوالے سے ایسی بہترین ڈکشنری ہے کہ  آپ فائل پڑھتے ہوئے کسی بھی لفظ پر ڈبل کلک کریں تو تہہ خانے میں سویا ہوا سافٹ وئیر جاگ کر خود بخود مطلوبہ لفظ کے معانی سامنے لے آتا ہے اور وہ بھی کئی زبانوں میں ۔

انگلش اور عربی کا مواد اگر پی ڈی ایف کی صورت میں ہو تب بھی ڈبل کلک کرنے سے  معنی بتا سکتا ہے۔(جب کہ اردو کے لیے یہ سہولت ابھی تخلیق نہیں ہوئی۔)

آپ نتائج کی ترتیب میں تبدیلی کرکے زبانوں کی ترتیب میں ردوبدل بھی کرسکتے ہیں۔مثلاً آپ اس سافٹ وئیر کو بتاسکتے ہیں کہ  انگریزی زبان کا معنی پہلے بتایا جائے ، عربی کا دوسرے نمبر پر  اور اردو مترادفات تیسرے نمبر پر ۔

ایک اہم بات یہ کہ یہ سافٹ وئیر  لائسنس سمیت مفت دستیاب ہے اور آپ استعمال کرنے میں کسی دشواری کا سامنا نہیں کریں گے۔