تحریر کے لیے سافٹ وئیرز, مائیکروسافٹ آفس

مائیکرو سافٹ آفس ون نوٹ

مائیکرو سافٹ آفس ون نوٹ

باحثین کے لیے  مائیکروسافٹ آفس ون نوٹ ایک بہترین ایپلی کیشن ہے جو آفس ورڈ کے ساتھ ہی خود بخود انسٹال ہو جاتی ہے۔ یہ  پروگرام آپ کے ڈیٹا کو مینیج کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ اس میں آن لائن سپورٹ شامل ہوتی ہے جس کی  وجہ سے  آپ اسے کہیں بھی استعمال کرسکتے ہیں اور  ایڈٹ کرنے کے بعد اپ ڈیٹ بھی کرسکتے ہیں۔

اس کی اہم خصوصیت یہ ہے کہ اس میں مختلف ابواب  اور فصول بنا سکتےہیں ۔ موضوعات  پر الگ الگ فائلز بنا سکتے ہیں اور ہر موضوع باب یا فصل کے عنوان  کے تحت اس کا ڈیٹا رکھ سکتے ہیں۔ اس میں ٹیکسٹ /متن کے ساتھ تصویر/ آڈیو/ویڈیو بھی رکھ سکتے ہیں۔ کسی خاص حصے کو نمایا ں بھی کرسکتے ہیں۔ کسی خاص وقت پر الارم بھی لگا سکتے ہیں۔  پوری فائل یا فائل کے کسی ایک حصے کو لاک بھی کرسکتے ہیں۔

یہ پروگرام در اصل تحقیق کے کام میں ڈیٹا پر مشتمل کارڈ کے متبادل کے طور پر کام کرتا ہے۔ اگر تحقیق کار  کوکاغذوں کا  بنڈل ساتھ اٹھانا پڑے تو یہ مشکل  کام ہے۔ ان کی حفاظت اور ترتیب بھی دقت طلب کام ہے۔ غلطی ہونے پر دوبارہ لکھنا بھی مزید امتحان میں ڈال سکتا ہے۔  جب کہ یہ پروگرام ان ساری مشکلات کا حل ہے۔ یہاں ٹائپ بھی کرسکتے ہیں اور آڈیو ،ویڈیو بھی بنا سکتے ہیں۔ صفحات کو ترتیب دے بھی سکتے ہیں اور انہیں آگے پیچھے بھی کرسکتے ہیں۔

Related Posts