اسلامی تہذیب وتمدن آن لائن فورمز, رفاہ عامہ کے میدان میں اسلامی تنظیمیں, فکر اسلامی آن لائن فورمز, فکر و سیاست کے میدان میں اسلامی تنظیمیں, معاصر مسلم دنیا آن لائن فورمز

منتدی العلاقات الدولیۃ والعربیۃ

منتدی العلاقات الدولیۃ والعربیۃ

منتدى العلاقات العربية والدولية (دوحہ) قطر کا فورم ہے جس کے مدیر عام ڈاکٹر محمد حامد الاحمری ہیں  ۔ یہاں فکر، ثقافت اور سیاست اسلامیہ پر کانفرنسز، مباحثے ہوتے رہتے ہیں۔ یہاں مسلم ممالک کے قضایا کو بھی زیر بحث لایا جاتا ہے اور فکری و ثقافتی موضوعات پر بھی پروگرام ہوتے رہتے ہیں۔  مسلم شخصیات اور ان کے افکار پر بھی پروگرام ہوئےہیں۔  عرب اور مغرب کے تعلقات کو درپیش مسائل پر بھی ادارہ مضامین شائع کرتا ہے۔ مسلم ممالک میں درپیش مسائل کے ساتھ علاقائی احوال پر یہاں معلومات سے بھر پور مضامین مل جاتے ہیں۔یہ ادارہ نہایت فعال ہے اور مسلم ممالک سے متعلق تازہ ترین معلومات یہاں دستیاب ہوتی ہیں۔

فکر و ثقافت اور معاصر مسلم دنیا کے حالات سے شغف رکھنے والے باحثین کو اس سے ضرور استفادہ کرنا چاہیے۔ویب سائٹ سے  ادارے کی اپ ڈیٹس اور عالمی حالات پر ادارے کے موقف اور نشریات سے استفادہ کیا جاسکتا ہے۔