علوم اسلامیہ کے اہم کتب خانے

نیشنل لائبریری آف پاکستان

نیشنل لائبریری آف پاکستان

 ترقی یافتہ ممالک میں قومی ادبی ورثے کی حفاظت کے لیے مستقل ادارے موجود ہوتے ہیں۔ یہ ایک اچھی روش ہے جو پاکستان میں بھی موجود ہے۔ نیشنل لائبریری 1962ء میں قائم ہوئی لیکن باقاعدہ طور پر لائبریری نے 1968ء میں کام کرنا شروع کیا. نیشنل لائبریری کے قیام کا مقصد قوم کے ادبی ورثہ کوباقاعدہ طور پر محفوظ کرنا ہے. پاکستانی قانون کے مطابق تمام پریس اس امر کے پابند ہیں کہ جس بھی کوئی کتاب شائع ہوگی اس کا ایک نسخہ یہاں لائبریری رکھا جائے گا۔ چناں چہ یہاں پاکستان میں شائع ہونے والی کم و بیش تمام کتب کا ایک ایک نسخہ موجود ہوتا ہے۔ نیشنل لائبریری آف پاکستان تحقیقی حوالے سے ایک بہترین ذخیرہ ہے۔ پاکستان میں علوم اسلامیہ پر شائع ہونے والی تمام کتب یہاں سے مل سکتی ہیں۔ باحثین اس سے استفادہ کرسکتے ہیں اور یہاں متنوع موضوعات پر اکثر کتب دستیاب ہوتی ہیں۔

کتب کی تعداد اور دیگر معلومات اس صفحے پر دستیاب ہیں۔

[maxbutton id=”2″ url=”http://www.nlp.gov.pk/resources.html” text=”لائبریری ریسورس” ]

کتب کی فہارس اور کتاب کی تلاش بھی آسان ہے کیوں یہ اوپیک سے منسلک ہے اور لائبریری کے کیٹلاگ سے آن لائن کتاب تلاش کی جاسکتی ہے۔

[maxbutton id=”2″ url=”http://202.83.163.75/cgi-bin/gw/chameleon?sessionid=2009040410023412546&skin=default&lng=en” text=”اوپیک آن لائن کیٹلاگ” ]

لنک کے غیرفعال ہونے کی صورت میں ویب سائٹ کے مین پیج پر اوپیک آن لائن کیٹلاگ کی ایکسس حاصل کی جاسکتی ہے۔

لائبریری کی ویب سائٹ کا لنک یہ ہے۔

[maxbutton id=”2″ url=”http://www.nlp.gov.pk” text=”نیشنل لائبریری آف پاکستان” ]