اردو ، عربی اور انگلش لغات, مقالہ نگاروں کی تکنیکی راہ نمائی

کثیر لسانی بہترین لغت: لنگوس

bahiseen.com lingoes

لنگوس سافٹ وئیر

آپ نے بے شمار لغات دیکھی اور استعمال کی ہوں گی۔ مگرتجربے سے معلوم ہوا ہے کہ باحثین کے لیے سب سے بہترین لغت لنگوس سافٹ وئیر ہے۔

لنگوس ایسا سافٹ وئیر ہے جو ایک وقت میں کئی ڈکشنریز کو  چلاتاہے۔  ایک کلِک پر ایک لفظ کا اردو، عربی، انگلش، جرمن،فرانسیسی، پرتگیز، چائنیز، غرض دنیا کی بے شمار زبانوں میں معنی  بتاسکتا ہے۔

اس کی سب سے بڑی خاصیت یہ ہے کہ اگر یہ پروگرام  آپ نے نے انسٹال کر رکھا ہے  اور بیک گراؤنڈ میں  چل رہا ہے تو آپ  کو سافٹ وئیر چلانے ، لفظ لکھنے اور سپیلنگ چیک کرنے کی بھی ضرورت نہیں پڑتی۔  کسی بھی ڈاکومنٹس میں  جس (ایڈٹ ایبل)لفظ کے معنی کو تلاش کرنا ہو اس پر ڈبل کلک کریں ،یہ خودکار طریقے سے سامنے آجائے  گا اور جتنی زبانیں آپ نے  جمع کررکھی ہیں  ان سب میں  اس لفظ کا معنی بتادے گا۔

باحثین  کی خوش قسمتی یہ ہے کہ اس میں اردو سے عربی، عربی سے اردو، عربی سے انگلش ، انگلش سے عربی ، اردو سے انگلش، انگلش سے اردو غرض علوم اسلامیہ میں  ضرورت کی تمام زبانوں کی لنگوس کمپیٹیبل ڈکشنریز تیار ہوچکی ہیں۔

اس کی ایک اہم خاصیت یہ بھی ہے کہ  لنگوس  میں ویکیپیڈیا کا بھی ایک جامع ورژن شامل ہے جہاں سے  بعض اوقات ایسے الفاظ   و اصطلاحات  کا تعارف بھی مل جاتا ہے جو اردو ، عربی، انگلش  کسی بھی زبان کی لغت میں نہیں ملتا۔ عربی زبان کی  لنگوس ڈکشنری کے علاوہ لسان العرب کا ایک ورژن بھی  لنگوس کے مطابق تیار کیا گیا ہے۔

ان خصوصیات پر مستزاد یہ کہ    یہ سب کچھ آف لائن ہے اور ایک بار انسٹال کرلینے کے بعد   دوبارہ انٹرنیٹ سے  مدد لینے کی ضرورت نہیں پڑتی۔

انسٹالیشن

دیے گئے لنک کے ذریعے ویب سائٹ سے  لنگوس کا  چھوٹا سا سافٹ  وئیر ڈاؤن لوڈ کریں۔ زبانوں کے زمرے میں جاکر پسند کی تمام ڈکشنریز ڈاؤن لوڈ کرلیں۔ یہ سارا ڈیٹا 20 ایم بی سے بھی کم ہے۔اسے ایکسٹریکٹ کرکے  کسی ڈرائیو میں رکھ لیں۔ لنگوس کے آئیکون پر کلک کریں۔

سافٹ وئیر کی ونڈو سامنے آنے پر ڈکشنریز کا ٹیب کھولیں۔

انسٹال کے آئیکون پر کلک کریں۔

براؤزنگ کرتے ہوئے اس فولڈر میں جائیں جہاں آپ نے ڈکشنریز رکھی ہیں۔(.ld2 یا پھر .ldp) فارمیٹ کی  فائلز میں سے نام دیکھ کر مطلوب ڈکشنری کو سلیکٹ کریں۔ ڈکشنری انسٹال ہوجائے گی۔

اگلی ونڈو میں سرچ انڈیکس باکس میں باکس پر چیک لگادیں۔

دوسری لغت/زبان کے لیے دوبارہ یہی عمل دہرائیں۔

مطلوبہ تمام زبانیں انسٹال کرنے کے بعد لفظ لکھ کر دیکھیں۔

ڈکشنری تیار ہے اور ایک لفظ کے  معانی متعدد لغات سےآپ کے سامنے موجود ہیں۔

لنگوس کی ڈیفالٹ سیٹنگ یہ ہے کہ  سسٹم کے سٹارٹ ہونے کے ساتھ یہ خود کار طریقے سے  آن ہو جاتی ہے ۔

آپ جس (ایڈٹ ایبل)لفظ پر ڈبل کلک کرتے ہیں خود بخود اسے ٹریس کرکے معنی بتادیتی ہے۔

لنگوس ڈکشنری کو انسٹال کرنے اور استعمال کا طریقہ سیکھنے کے لیے ہماری ویڈیو دیکھیں

Related Posts