باحثین علوم اسلامیہ کے اغراض و مقاصد

بطور ادارہ باحثین علوم اسلامیہ کی سرگرمیوں کا محور علوم اسلامیہ کی تحقیقات ہیں۔ ان تحقیقات کا ریکارڈ رکھنا اور اسے آن لائن فراہم کرنا ۔ تحقیق کاروں کے لیے تکنیکی معاونت اور ریسرچ کے جدید ذرائع تک رسائی، پیشکش کی ماڈرن تکنیکس، جدید سافٹ وئیرز اور ٹولز  کی فراہمی اور ان سے متعلق تکنیکی راہنمائی فراہم کرنا ہمارے بنیادی مقاصد میں شامل ہے۔ اس ضمن میں ہمارے ادارے میں درج ذیل سرگرمیاں سال بھر جاری رہتی ہیں :

علوم اسلامیہ کے بنیادی مآخذ و مصادر تک رسائی کو سہل و ممکن بنانا۔

علوم اسلامیہ کے تمام جدید ریسورسز تک رسائی کو سہل و ممکن بنانا۔

علوم اسلامیہ میں جاری تحقیقات کی فہارس تیار کرکے آن لائن پیش کرنا۔

دنیا بھر میں موجود اسلامی مخطوطات کے ریکارڈ تک رسائی کو سہل اور ممکن بنانا۔

علوم اسلامیہ کے مجلات اور تحقیقی مضامین کے ذخائر تک رسائی کو یقینی بنانا۔

اسلامی کتب کے منتشر ذخائر کو منظم کرکے پیش کرنا تاکہ تحقیق کاروں سے کوئی کتاب اوجھل نہ رہے۔

لائبریریز اور اسلامک ریسرچ انسٹی ٹیوٹس کا جامع تعارف پیش کرنااور آن لائن کیٹلاگز تک رسائی کو ممکن بنانا۔

علوم اسلامیہ کی تحقیقی سرگرمیوں، خاص طور پر کانفرنسز، ورک شاپ اور سیمینارز کی اطلاعات کی ترسیل۔

علوم اسلامیہ کی ذیلی شاخوں پر اختصاصی مہارت رکھنے والے اسکالرز کا جامع تعارف ۔

ریسرچ ٹولز اور سافٹ وئیرز کی اعلی سطحی تکنیکی معاونت فراہم کرنا۔

پی ڈی ایف اور مائیکروسافٹ آفس کی ایڈوانسڈ لیول کی مہارتوں کو عام تحقیق کاروں تک پہنچانا۔

ڈیجیٹل لغات اور علوم اسلامیہ کے ڈیٹا بیس سافٹ وئیرز سے متعلق ٹریننگ دینا۔

تحقیقی عمل کے لیے درکار تکنیکی معاونات کی آن لائن پیش کش۔

تمام سہولیات کو آن لائن فراہم کرنا تاکہ دنیا بھر سے لوگ استفادہ کرسکیں۔

باحثین علوم اسلامیہ ، حدود اور دائرہ کار، ضروری وضاحتیں

باحثین علوم اسلامیہ صرف اسی جہت پر کام کرتے ہیں جو بالواسطہ یا بلاواسطہ علوم اسلامیہ سے متعلق ہویا علوم اسلامیہ میں جاری تحقیقات یا محققین کو اس کا فائدہ ہوسکتا ہو۔  دیگر جہات پر حتی الامکان کام نہیں کیا جاتا۔ خاص طور پر سافٹ وئیرز سے متعلق وہ بنیادی باتیں جو عام طور پر لوگوں کو معلوم ہوتی ہیں ہم انہیں نہیں دہراتے۔  ہم کوشش کرتے ہیں کہ صارفین دیگر چینلز سے وہ معلومات خود حاصل کرلیں۔  وہ سافٹ وئیرز یا ٹولز جو اس شعبے میں رائج نہیں ہیں خواہ وہ ٹائپوگرافی سے متعلق ہی ہوں ، ہم ان سے متعلق بھی کوئی راہ نمائی فراہم نہیں کرتے۔

باحثین علوم اسلامیہ تحقیقی سرگرمیوں کے ساتھ کچھ خدمات مثلاً ٹائپنگ، پروف ریڈنگ اور ترجمے کی سہولت فراہم کرتے ہیں مگر مقالہ لکھنے سے متعلق کسی قسم کی کوئی سرگرمی ہمارے ہاں نہیں ہوتی۔  نیز مقالہ لکھ کر دینے کی کسی بھی درخواست کو زیرِ غور نہیں لایا جاتا۔

کتب، کیٹلاگز، مخطوطات کے ذخائر سے متعلق فراہم کیے جانے والے ریکارڈز اصل ویب سائٹ سے صارفین تک براہ رست پہنچتے ہیں ۔ اس لیے ہم کسی بھی ریکارڈ کی دستیابی یا عدم دستیابی کی ذمہ داری نہیں لیتے۔ یعنی اگر کوئی ریکارڈ کسی ویب سائٹ پر موجود ہے  اور ہماری ویب سائٹ پر نظر آرہا ہے تو ہم اس کی ذمہ داری نہیں لے سکتے کہ وہ ہماری ویب سائٹ پر کیوں نظر آیا ہے۔ نیز اگر کوئی کتاب یا ریکارڈ اصل ویب سائٹ سے ختم کردیا گیا ہے  تو یقینی طور پر ہماری ویب سائٹ بھی اسے دکھانے سے قاصر ہوگی۔ ان ریکارڈز کے سلسلے میں ہماری حیثیت محض ایک سہولت کار کی ہے۔

اشتہارات سے متعلق بھی واضح کیا جارہا ہے کہ اشتہارات پر ادارے کا کنٹرول نہیں ہوتا اس لیے ہم اس سلسلے میں معذرت خواہ ہیں۔ نیز صارفین اشتہارات کے بغیر ویب سائٹ دیکھنے کے لیے  پریمیم ممبرشپ اکاؤنٹ لے سکتے ہیں جس میں لاگ ان ہوکر  اشتہارات نظر نہیں آئیں گے۔

ادارے کی ویب سائٹ دعوتی  نقطہ نظر سے نہیں بنائی گئی۔ یہاں تعلیم یافتہ اور اسلامی تعلیمات  پر خاصی دست رس اور عبور رکھنے والے  صارفین آتے ہیں۔یہاں آنے والے اکثروبیشتر صارفین کم از کم 16 سال اسلامی علوم کے ساتھ وابستگی میں گزار چکے ہوتے ہیں۔ اس لیے یہاں موجود ریکارڈ ز میں کسی بھی مسلک ، مذہب، فرقے یا فتنے کی کتب یا ان کی حمایت  یا رد میں کتب موجود ہوسکتی ہیں ۔  لہٰذا اس سلسلے پرکسی اعتراض کو جگہ نہیں دی جاتی۔