مائیکروسافٹ آفس

متعدد اقسام کے صفحہ نمبرز ایک ہی فائل میں لگانے کا طریقہ

Multiple Style Page Numbers in a Single MS Office File! Learn How to do!

متعدد اقسام کے صفحہ نمبرز ایک ہی فائل میں لگانے کا طریقہ

This post is about: How to set Multiple Style Page Numbers in a Single File?

مقالہ جمع کرواتے ہوئے ہمیں ایک ہی فائل دینی ہوتی  ہے۔ اسی فائل میں مقالہ کے ابواب ، ابتدائی صفحات ، اختتامی صفحات فہارس وغیرہ  موجود ہونے چاہییں۔  لیکن آپ جانتے ہیں کہ ایک مقالے میں کئی طرح کے  نمبرز لگانے پڑتے ہیں۔ کچھ صفحات کو خالی رکھنا ہوتا ہے۔ کچھ صفحات پر ابجد یا رومن اعداد  لکھے جاتے ہیں۔ عام صفحات  پر صفحہ نمبر لگائے جاتے ہیں۔ درمیان میں  ابواب کا پہلا صفحہ جس پر ٹائٹل لکھا ہوتا ہے اسے خالی چھوڑنا پڑتا ہے۔

ظاہر ہے اس طرح کی فارمیٹنگ کافی پیچیدہ ہوجاتی ہے۔ لیکن یہ  کام بہر حال کرنا پڑتا ہے۔ جن حضرات کو اس سے واسطہ پڑا ہے وہ جانتے ہیں کہ  اس کے لیے کتنی محنت درکار ہوتی ہے۔ لیکن اس ویڈیو میں ہم  نے سادہ اور  انتہائی آسان طریقے سے   اس مسئلے کو حل کیا ہے۔ جن لوگوں نے اس پر ہماری پرانی ویڈیو دیکھی ہے ان سے گزارش ہے کہ  اسے دوبارہ دیکھ لیں۔ یہ طریقہ اس سے بھی آسان ہے۔  امید ہے یہ ویڈیو آپ کو پسند آئے گی۔ اگر یہ ویڈیو پسند آئے تو اپنے دوستوں کے ساتھ شئیر کیجیے گا۔

آپ سے درخواست:

ہمارا یوٹیوب چینل تحقیق کاروں  کی ضرورتوں کے پیش نظر بنایا گیا ہے۔ ہماری ترقی اور کامیابی اسی صورت ممکن ہے کہ تحقیق سے وابستہ افراد  کی ان ویڈیوز تک رسائی ہو۔ لہذا آپ سے درخواست ہے کہ علوم اسلامیہ، عربی، اردو، تاریخ ، سوشل سائنسز   کی تحقیق سے وابستہ افراد کو اس چینل  کے بارے میں بتائیں۔  اس چینل کی ترقی میں ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔ ہماری ویڈیوز کو لائک کریں، ریسرچ کے شعبے سے متعلق لوگ ہمارے چینل کو ضرور سبسکرائب کریں اور اپنے دوستوں کے ساتھ یہ معلومات شئیر ضرور کریں۔

 

باحثین ریسورسز لسٹ

باحثین ریسورس بینک

جواب دیں