ریسرچ سافٹ وئیرز

مکتبۃ الاسلام اینڈرائڈ ایپلیکیشن

مکتبہ اسلام،ایک تعارف

مفتی حماد فضل

الحمد للہ و کفی والصلوۃ والسلام علی خاتم الانبیاء

علم نور ھے اور اس نورکو محفوظ کرنے کا ذریعہ کتاب ھےیہ وہ میراث ھے جس میں علم کے خزائن مدفون ھیں۔ قرآن مجید اللہ کا کلام ھے۔آقا ﷺپر نازل ھوا۔کاتبین وحی کو لکھوایا گیا۔اور متواتر طریق سے ھم تک پہنچا۔احادیث مبارکہ،یاد کرنے کے ساتھ ،لکھی بھی گئیں۔اج امت کے پاس آقا ﷺ کے مبارک ارشادات کا مجموعہ احادیث مبارکہ کی ان کتابوں کی شکل میں ھمارے سامنے ھے،جن کے مولفین نے اس علم کے منقول ذخیرے کو محفوظ کر لیا۔فقہ حنفی ھم تک نہ پہنچ پاتی اگر امام محمد رح کتب کی شکل میں مدون نہ کرتے

دوسری طرف یہ بھی ایک حقیقت ھے جس کو علامہ اقبال رح نے ذکر کیا.

گنوا دی ہم نے جو اسلاف سے میراث پائی تھی

ثُریّا سے زمیں پر آسماں نے ہم کو دے مارا

حکومت کا تو کیا رونا کہ وہ اک عارضی شے تھی

نہیں دنیا کے آئینِ مسلَّم سے کوئی چارا

مگر وہ عِلم کے موتی، کتابیں اپنے آبا کی

جو دیکھیں ان کو یورپ میں،تو دل ہوتا ہے سیپارا

علم کے اس ذخیرے کو کتابی شکل میں طلباء اور قارئین تک پہنچانا،عظیم۔صدقہ جاریہ ھے۔

دوسری طرف یہ بھی حقیقت ھے کہ سائنسی ترقی سے بے شمار خواب بہت تیزی سے حقیقت کا روپ دھار گئے۔ایک وہ زمانہ تھا جب تصور بھی نہ تھا کہ آواز کو بھی محفوظ کیا جاسکتا ھے۔گراموفون، سے ٹیپ ریکارڈر،پھر سی ڈی اور ڈیجیٹل ریکارڈر،اور دیکھتے ھی دیکھتے موبائل ۔

ایک وہ زمانہ تھا جب تلاوت اور بیانات کی کیسٹس سنبھال سنبھال کر الماری میں رکھتے تھے کہ خراب نہ ھو۔دیکھتے ھی دیکھتے،سی ڈی اور ڈیجیٹل پلیئر کا زمانہ آیا اور ساری کیسٹس دھری کی دھری رہ گئیں۔

اب تو ٹیپ ریکارڈر بھی نہیں ملتا کہ تلاوت،نعت اور اکابر کے ان بیانات، کی کیسٹس کو ھی سن لیں ۔سب کچھ موبائل میں سما گیا۔ اس سائنسی انقلاب کاادراک ھمیں کرنا پڑے گا ۔ بلب سے ٹیوب لائٹ،پھر انرجی سیور پھر ایل ای ڈی۔

بالکل اسی طرح کتب کو محفوظ کرنے کا ابتدائی زمانہ مخطوطات کی شکل میں میں تھا جو کاتبین کے ھاتھوں سے لکھے جاتے ،تقسیم ھوتے۔پڑھے جاتے اور محفوظ ھوتےبشکل نقل و عمل ۔پھر پریس کا زمانہ آگیا۔کتب تیزی سے منتقل ھونا شروع ھوئی۔دفع دخل مقدر، جرمنی میں پریس کی ایجاد سے کم و بیش 500 سال قبل مسلمان پریس ایجاد کر چکے تھے۔ ۔یہ سچ ہے کہ گوٹن برگ کے متحرک چھاپہ خانے کی ایجاد بعد کی چیز ہے لیکن یہ اسی چھاپہ خانے کی ترقی یافتہ صورت تھی جس کی ایجاد مسلم اہل فن وحرفت کے ذہن سے ہوئی ۔اس پر ان شاء اللہ پھر کبھی تفصیل سے کلام کروں گا

سردست،موضوع وہ تنوع ھے جو پریس اور کتابت میں آیا۔ایک زمانہ بھاپی پریس کا تھا ۔پھر روٹری پرنٹنگ پریس آیا پھر آفسیٹ پریس اور آج کل۔ڈیجیٹل پرنٹنگ پریس بالکل اسی طرح کتاب کا معاملہ بھی ھے۔۔

موبائل کی ایجاد نے اپنے اندر کئی ایجادات کو سمونا شروع کیا۔اینڈرائڈ موبائل آیا تو دن دگنی رات چگنی کی رفتار سے چیزیں اس میں سماتی چلی گئیں۔ جہاں دیگر،چیزیں سمائیں وھاں کتب بھی ڈیجیٹل فارمیٹ میں منتقل ھونا شروع ھو گئیں۔ اس انقلاب سے ھم آنکھیں بند نہیں کر سکتے ۔اس میں کوئی شک نہیں کہ جو برکت،لطف اور فوائد اصل کتاب سے مطالعہ کرنے کے ھیں،وہ موبائل میں اس کتاب کو پڑھنے میں نہین۔مگر یہ بھی حقیقت ھے کہ موبائل کے میموری کارڈ میں با آسانی پوری ایک لائبریری سما سکتی ھے۔

عرب دنیا نے اس حقیقت کا ادراک ھم سے پہلے کیا۔ دینی کتب کا مطالعہ کا ذوق اور اشاعت کتب میں وہ ھم سے بہت آگے ھیں،جہاں دس دس ہزار کا ایک ایڈیشن چھپتا ھے اور ھاتھوں ھاتھ نکل جاتا ھے۔عرب حضرات کی طرف سے مکتبہ شاملہ کی شکل میں کتب کے اس ذخیرے کو محفوظ کرنے کی بہت عمدہ کاوش سامنے آئی۔ابتداء میں یہ سافٹ وئیر تھا پھر موبائل میں بھی آگیا۔ چھ ہزار سے زائد عربی کتب اس میں محفوظ ہو گئین جن میں سرچ ممکن تھی۔

اس کو دیکھتے ھوئے اردو میں دینی کتب کو اسی طرز پر لانے کا کام کا آغاز ھوا،جس کا سہرا مکتبہ جبرئیل کے بانی مولانا ذیشان کے سر جاتا ھے ۔مولانا ،اور انکی ٹیم اس سلسلے میں نقش اول بنے۔ چند وجوھات کی بنا پر ،مکتبہ جبرئیل کو محدود کر دیا گیا اور کچھ احوال کی بنا پر مولانا ذیشان مد ظلہ اس سے الگ ھو گئے اس صورت حال میں ،مکتبہ اسلام بنانے کا فیصلہ ہوا۔

مکتبةالاسلام کیا ھے؟

مکتبة الاسلام ،مستند دینی کتب کی ہر ایک تک آسان رسائی کے لئے تیار کی گئی ایپ ھے ۔جس کا مقصد دینی علوم کی ترویج ،جدید ذرائع کے ذریعے ان کی نشر و اشاعت،ان کو محفوظ کرنا اور تحقیق میں سہولت پیدا کرنا ھے۔مکتبةالاسلام کا ویژن ھے کہ اسلام سے متعلقہ، دنیا کی ھر زبان میں موجود مستند دینی کتابوں کی رسائی ھر ایک تک ھو۔ مکتبہ اسلام صرف اردو نہیں بلکہ دنیا کی ھر زبان میں لکھی گئی مستند دینی کتب کا،ان شاء اللہ، سب سے بڑا ذخیرہ ھو گا ۔مکتبة الاسلام مستند مفتیان کرام کی زیر نگرانی کام کر رھا ھے ۔یہ دارالنور فاونڈیشن(رجسٹرڈ) اور جامعہ طہ کا ذیلی پروجیکٹ ھے (jamiataha.com)۔

مکتبة الاسلام،بے شمار اضافی فیچرز پر مشتمل ھے جو شاملہ اور مکتبہ جبرئیل میں نہیں تھے

اب تک جو فیچرز اس میں شامل کر دئے گئے ھیں وہ یہ ھیں۔

1۔قرآن ،حدیث،سیرت، علم۔کلام،،فقہ فتاوی، اصلاح وتزکیہ،درس نظامی،لغات،وظائف و دعائیں،رسائل و جرائد،زبان و ادب ،فنون عصریہ ،تاریخ و جغرافیہ، کے عناوین کا احاطہ کرتے ھوئے پانچ ہزار کے قریب کتب پر مشتمل ھے۔

مکتبہ کھولتے ساتھ آپ کے سامنے چار نام خانوں میں لکھے نظر آئیں گے۔تفصیلی تلاش،ڈاونلوڈ کتب،میری لائبریری، حالیہ مطالعہ۔اوپر ایک لائن میں مصنف یا کتاب کا نام لکھا ھوا ھے ۔اس کامطلب ھے کہ آپ کسی کتاب کو اس کے نام سے مصنف کے نام سے تلاش کرنا چاھتے ھیں تو تلاش کر سکتے ھیں۔

تفصیلی تلاش کا مطلب ھے کہ آپ کسی لفظ کو لے کر کسی مخصوص کیٹیگری یا تمام کیٹیگریز میں تلاش کرنا چاھتے ھیں۔مگر یہ بات ملحوظ رکھئے کہ تلاش صرف ان کتب یا کیٹیگریز میں ممکن ھے جو آپ ڈاون لوڈ کر چکے ھیں۔تلاش کے لئے مختلف آپشن آپ کے سامنے آئیں گی۔عنوان کا مطلب ھے کہ آپ اس لفظ کو کتب کے عناوین میں تلاش کرنا چاھتے ھیں۔مکمل کتاب کا مطلب ھے کہ کتاب کی تمام عباراتاور لائنز میں اس کو تلاش کیا جائے۔اگر کئی الفاظ ھوں تو آپ سے چار آپشن پوچھی جائیں گی

1۔تمام الفاظ۔اس کا مطلب ھے لکھے گئے تمام الفاظ جن کو تلاش کرنا مقصود ھے ،وہ جس جس عبارت میں موجود ھو،انکو نکال دے۔اس آپشن میں ترتیب قور اکٹھا لکھے ھونے کو نہیں دیکھے گا۔مثلاآپ نے لکھا۔کرسی میز میں ۔تو یہ تینوں الفاظ الگ الگ تلاش کر کے دکھائے گا۔جن جن عبارات میں یہ تینوں موجود ھو اگرچہ اکٹھے نہ ھوں۔

2۔کوئی بھی لفظ۔اس کا مطلب ھے کہ لکھے گئے الفاظ میں سے کوئی بھی لفظ کسی بھی صفحے پر ھو نکال دے۔مثلا آپ نے لکھا۔میز کرسی میں۔اب یہ ان تمام صفحات کو بھی نکال دے گا جن میں صرف “میز “ھو یا صرف” کرسی” یا صرف “میں” کا لفظ آتا ھو۔

3۔مکمل مطابقت ۔اس کا مطلب ھے کہ جتنے الفاظ لکھے یہ سب اکٹھے جہاں کہیں لکھے ھو ،وہ عبارت نکالیں۔مثلا آپ نے سجدہ کرسی کے الفاظ لکھے اور یہ آپشن منتخب کی۔اب یہ الفاظ جن جن عبارات میں اکٹھے لکھے ھوں گے،صرف وہ نکالے گا۔

ذیل کی تصاویر سے بات واضح ھو جائے گی۔

ااس تلاش کا رزلٹ آپ شئیر بھی کر سکتے ھیں۔جس کے لئے شیئر کی آپشن دی گئی ھے۔

۔مکتبہ کے اوپر دائیں طرف آپ کو تین چھوٹی سی لائیںیں ڈلی نظر آئیں گی۔ان کو کلک کریںنگے تو آپ کے سامنے یہ تصویر آئے گی۔

اس تصویر میں آپ دیکھ سکتے ھیں کہ درج ذیل آپشن دی گئی ھیں ۔سرورق۔اس کا مطلب ھے ھوم پیج ۔حالیہ مطالعہ۔اس کا مطلب ھے کہ جن کتب کا مطالعہ یا تلاش کے دوران مطالعہ، ماضی قریب میں کیا گیا ھے۔اسی طرح اس میں ایک آپشن حلال فوڈ کی دی گئی ھے ۔اس میں تمام ای کوڈز،ان کا ماخذ اور ممکنہ حکم درج کر دیا گیا ھے۔مشکوک کا مطلب ھے کہ اس کے دونوں ماخذ ھو سکتے ھیں حلال بھی اور حرام بھی۔اس لئے اگر متحقق نہ ھو کہ ماخذ کیا ھے تو چھوڑ دیا جائے۔

میری لائبریری کا مطلب ھے کہ کہ وہ کتب جو آپ ڈاون لوڈ کر چکے ھیں۔ عناوین مین سے آپ اپنے مطلب کی کیٹیگری یا مخصوص کتب کو ڈاون لوڈ کر سکتے ھیں.ڈاون لوڈ کرنے کے لئے یہ آپشن بھی موجود ھے کہ پوری ایک کیٹیگری کو اکٹھا ڈاون لوڈ کر لیں۔مثلا آپ چاھتے ھیں کہ حدیث سے متعلقہ تمام کتب ڈاون لوڈ ھو جائیں تو اس کیٹیگری کو تھوڑی دیر پریس کئے رکھیں۔آپ کے سامنے ڈاون لوڈ کیٹیگری لکھا آئے گا کلک کریں۔ساری کیٹیگری ڈاون لوڈ ھو جائے گی۔اگر مخصوص کتب ڈاون لوڈ کرنا چاھئیں تو جس کتاب پر تھوڑی دیر کے لئے پریس کئے رکھین گے وہ ڈاون لوڈ ھو جائے گی۔

3

4۔کتب میموری کارڈ یا موبائل میموری میں محفوظ کی جا سکتی ھیں۔

56۔ایپ کے استعمال کرنے کے طریقہ کار سے آگاہی کے لئے ویڈیو شامل کی جارھی ھیں۔جو ھمارے یو ٹیوب چینل پر آپ کو لے جائیں گی۔

ٹیلیگرام ،واٹس ایپ ٹوئٹر اور فیسبک پر ھمارا پیج ھو گا۔جن کے لنکس شامل کئے جارھے ھیں۔نیز رابطہ کے لئے ای میل اکاونٹ بھی شامل۔کر دیا گیا ھے۔

7۔کتب فی الوقت اردو،عربی،انگریزی میں ھیں۔پشتو،فارسی اور ھندی ،بلکہ دنیا کی ھر زبان میں موجود مستند دینی کتب اس ایپ میں میسر ھو سکیں گی۔ان شاء اللہ

8۔یہ ایپ فی الوقت اینڈرائڈ موبائل کے لئے ھے۔ایپل کے لئے کام ھو رھا ھے۔نیز ویب سائٹ اور کمپیوٹر کے لئے سافٹ ویئر پر بھی کام ھو رھا ھے۔

جو فیچرز شامل ھونے ھیں

(ان شاء اللہ)

1۔اس مکتبہ مین کوئی بھی قاری کتاب اپلوڈ کر سکے گا۔البتہ اپلوڈ ھونے کے بعد وہ ھمارے پینل سے دو مراحل میں جانچ پڑتال کے بعد منظور ھونے کی شکل میں ظاھر ھو سکے گی۔

2۔قاری اس مین فتوی اپلوڈ کر سکیں گے ۔اس طرح دارالافتاء کے فتاوی کا عظیم ذخیرہ محفوظ ھو جائے گا جس میں سرچ ھو سکے گی۔

3۔جو کتب آپ کے موبائل میں موجود ھوں ،انکو بھی آپ اس میں شامل کر سکیں گے البتہ وہ باقی لوگوں کو ظاھر نہیں ھوں گی۔

4۔ اھم دار الافتاء کی ویب سائٹ سے آن لائین سرچ رزلٹ بھی ظاھر ھوں گے مگر اس کے لئے نیٹ چاھئے ھو گا۔

اپنے فیڈ بیک سے ھمیں مطلع کیجئے تاکہ اس ایپ۔کو بہتر سے بہتر بنایا جا سکے ۔

0092302 84 84 434

Askmuftihammad.com

Maktabatulislaam@gmail.com

 

جواب دیں