ایم ایس آفس ورڈ میں پیراگراف کی سٹینڈرڈ فارمیٹنگ، طریقہ اور استعمال
Paragraph Formatting in MS Word
پیراگراف کی فارمیٹنگ سے متعلق کافی سوال ہمیں موصول ہوئے۔ سب سے اہم سوال یہ تھا کہ سارے مقالے میں ایک جیسی فارمیٹنگ کیسے کی جاسکتی ہے۔ کیا یہ ممکن ہے کہ تمام پیراگراف ایک جیسے ہوں؟ کسی ایک پیراگراف میں بھی فانٹ، سائز، حجم، سپیس کا فرق نہ ہو؟ کیا اس کے لیے سخت محنت درکار ہوگی؟ کیا ہر پیراگراف پر الگ سے محنت کرنی ہوگی؟ کیا وقت کی بچت کی جاسکتی ہے؟ تو اس ویڈیو میں آپ کو بتایا جارہا ہے کہ:
مقالے میں ایک جیسا فارمیٹ بنانا ممکن ہے کہ کسی پیراگراف میں تھوڑا سا بھی فرق نہ ہو۔
ہرپیراگراف پر محنت کی بجائے آپ صرف ایک پیراگراف پر محنت کریں۔
سٹائل شیٹ کی صورت میں ایک فارمیٹ پیرا گراف کے لیے بنالیں۔
ایک فارمیٹ قرآنی آیات کے لیے، ایک فارمیٹ حدیث کے لیے اور ایک فارمیٹ اقتباسات کے لیے۔
شارٹ کی بنالیں جس کی مدد سے بار بار کی مشکل سے جان چھڑالیں۔
مزید تفصیل اور عملی طریقہ اس ویڈیو میں دیکھیں:
ہمارا چینل لائک کریں، شئیر کریں اور سبسکرائب کریں۔
اگلی ویڈیوز: اشعار کی سیٹنگ کا طریقہ ۔ لائن سپیسنگ سے متعلق اہم باتیں اور طریقہ کار
باحثین علوم اسلامیہ