ایسی کاوشیں توفیق الہی سے عنایت ہوتی ہیں

سلام مسنون!

                       امید ہے آپ خیریت سے ہوں گے۔ آپ کی ویب سائٹ دیکھی تو دل سے بے اختیار سبحان اللہ نکلا۔ ایس محنت اور کاوشیں توفیق الہی سے عنایت ہوتی ہیں۔ آپ کی ویب سائٹ کو جب پہلی بار دیکھا تو ایک ایک صفحہ پڑھا۔ طویل نشست کے بعد مجھ پر جو کیفیت طاری ہوئی وہ بیان سے باہر ہے۔ ہمیں ایسا محسوس ہوا کہ اس ویب سائٹ کو بہت پہلے بن جانا چاہیے تھا تاکہ ان وسائل سے بروقت فائدہ حاصل کرتے تو محنت اور وقت کی بچت ہوجاتی۔ بہر حال دیر آید درست آید۔ اب ہم اپنے طلبہ اور متعلقین کو اس ویب سائٹ کے بارے میں بتاتے ہیں اور اس سے استفادہ کی ترغیب دیتے ہیں۔ آپ اپنی کوششوں کو جاری رکھیے۔ ہم آپ کے لیے دعا گو ہیں اور آپ ہمارے لیے دعا کیجیے۔

والسلام