الباحث العلمی
انٹرنیٹ پر علوم اسلامیہ سے متعلق لاتعداد ذخائر میں سے چند ایک ایسے ہیں جنہیں جامع الذخائر کہنا زیادہ مناسب ہوگا۔ کیوں کہ یہ ایسے ذخائر ہیں کہ یہاں تحقیق کاروں کی تشنگی ختم ہوجاتی ہے۔ ان ذخائر میں سب سے بڑی ریسرچ ڈائریکٹری ”الباحث العلمی“ ہے۔ الباحث العلمی پر چار بڑے سیکشنز ہیں:
(1)کتب، (2)مخطوطات، (3)رسائل علمیہ، (4)مقالات
ان میں سے ہر سیکشن ہزاروں عناوین سے لبریز ہے۔ تادمِ تحریر تعداد دیکھیے:
کتب کے سیکشن میں ایک لاکھ کے قریب کتب موجود ہیں۔
مخطوطات کے سیکشن میں 3لاکھ73ہزار نسخوں کا ریکارڈ موجود ہے۔
رسائل علمیہ کے سیکشن میں 33لاکھ کے قریب رسائل کا ریکارڈ موجود ہے۔
مقالات کے سیکشن میں 23 ہزار کے قریب مقالات کا ریکارڈ موجود ہے۔
یعنی یہ اتنا بڑا ذخیرہ ہے کہ علوم اسلامیہ کےتمام موضوعات سے متعلق تمام کتب ، مخطوطات اور موالات تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔ باحثین کے لیے اس سے بھی بڑا فائدہ یہ ہے کہ اس ویب سائٹ کے پانچویں سیکشن میں جسے انہوں نے ”تحدیثات ہاردسک“ کا نام دیا ہے یہاں سے اس ذخیرے کا بڑا حصہ ڈاؤن لوڈنگ کے لیے بھی دستیاب ہے۔ اس لحاظ سے یہ ویب سائٹ مکتبہ وقفیہ سے بھی زیادہ اہمیت رکھتی ہے کیوں کہ وہاں مقالات اتنی بڑی تعداد میں موجود نہیں ہوتے اور اسی طرح وقفیہ پر مخطوطات کا اتنا بڑا ذخیرہ بھی موجود نہیں ہے جتنا ”الباحث العلمی“ پر ہے۔
اس ویب سائٹ پر تلاش کے لیے چند سیکشنز میں مصنف کے نام ، کتاب کے نام یا مکتبے اور موضوع کے ساتھ تلاش کی سہولت بھی موجود ہے۔