تحقیقی مجلات کے لیے ورڈپریس، اوجےایس کورس

کورس کا تعارف:

مجلات کو ویب سائٹس پر آن لائن پیش کرنا مجلاتی صحافت کا لازمی جزو بن چکا ہے جس کی مثالیں قومی اور بین الاقوامی جرائد واخبارات میں ملاحظہ کی جاسکتی ہیں نیز قارئین کی بڑی تعداد بھی پرنٹ شدہ کتاب سے دور ہو کر آن لائن ڈیٹا سورسز پر منتقل ہوچکی ہے جس کی وجہ سے مجلات کو آن لائن کرنا ناگزیر ہوچکا ہے۔ موجودہ دور میں جو تحقیقات آن لائن پیش نہیں کی جاتیں وہ قارئین کی بڑی تعداد سے محروم ہوجاتی ہیں اسی وجہ سے تمام بڑی انڈیکسنگ ایجنسیز اور ایچ ای سی کی جانب سے تحقیقی مجلات کو ویب سائٹ پر پیش کرنا لازم قرار دیا جاچکا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ عربی، علوم اسلامیہ، اردو اور دیگر شعبہ ہائے علوم میں تحقیقی مجلات کی بڑی تعداد اس وقت آن لائن ہوچکی ہے۔ یہ مجلات ورڈ پریس اور اوجےایس سسٹم استعمال کرتے ہیں۔ اس شعبے میں ایسے افراد قلیل تعداد میں ہیں جو تحقیقی مزاج کے حامل ہونے کے ساتھ ساتھ آن لائن پیش کش کے ان جدید ٹولز پر بھی دسترس رکھتے ہوں۔ اس کورس میں ریسرچ اسکالرز کو تحقیقی مجلات کے لیے ورڈ پریس اور اوجے ایس کا استعمال نہ صرف سکھایا جائے گا بلکہ ڈیمو ویب سائٹ پر عملی مشق بھی کروائی جائے گی۔ اس کورس کے نتیجے میں اسکالرز ورڈپریس اور اوجے ایس سسٹم کو خود چلاسکیں گے۔ اس طرح اس شعبے میں نمایاں پیش رفت ہوگی اور کورس کے شرکاء ان سکلز کی بنیاد پر تحقیقی اداروں میں اپنے لیے بہترین مواقع حاصل کرسکیں گے۔ یہ کورس ان حضرات کے لیے بھی مفید ہے جو دعوتی مقاصد کے لیے سوشل میڈیا یا دیگر پلیٹ فارمز پر مستقل شذرات و مضامین لکھتے ہیں لیکن غیرمنصفانہ کمیونٹی سٹینڈرڈز کی بنا پر ان کی تحریرات کو ہٹادیا جاتا ہے اور ان کی محنت ضائع ہوجاتی ہے۔ ویب سائٹ کے ذریعے ایسے تمام افراد اپنے دعوتی سلسلے جاری رکھ سکتے ہیں۔

کورس کن لوگوں کے لیے مفید ہے؟

مجلات کے ایڈیٹرز اور سب ایڈیٹرز یا وہ افراد جو مجلے کے ادارتی امور سنبھالتے ہیں۔
وہ اسکالرز جو اپنا مجلہ شروع کرچکے یا کرنا چاہتے ہیں۔
جو لوگ اپنی تحقیقات/مضامین اپنی پرسنل ویب سائٹ پر شائع کرنا چاہتے ہیں۔
یہ کورس ان حضرات کے لیے بھی مفید ہے جو دعوتی مقاصد کے لیے سوشل میڈیا یا دیگر پلیٹ فارمز پر مستقل مضامین لکھتے ہیں وہ اپنی تحریروں کو اپنی ویب سائٹ پر منظم طریقے سے محفوظ اور شئیر کرسکتے ہیں۔
یہ کورس اسلامک اسٹڈیز، عربی، اردو اور سوشل سائنسز کے اسکالرز کے لیے یکساں طور پر مفید ہے۔

کلاسز کا شیڈول

  • رجسٹریشن 15 جون سے 15 جولائی تک ہوگی۔
  • کلاسز کا آغاز 21 جولائی 2021ء سے ہوگا۔
  • کورس کا دورانیہ ایک ماہ پر مشتمل ہوگا۔
  • 1، 1 گھنٹے پر مشتمل کل دس سیشن ہوں گے۔
  • ایک دن کلاس اور دو دن پراجیکٹ پر کام کرنا ہوگا۔
  • کلاس کا وقت رات 10 سے 11 بجے تک ہوگا ۔
  • تمام شرکاء کے لیے تمام سیشنز لینا لازم ہے۔

کلاسز کا طریقہ کار کیا ہوگا؟

 تمام کلاسز آن لائن ہوں گی۔
کلاسز کے لیے زوم ایپ استعمال کی جائے گی۔
کورس کی آؤٹ لائن اور کلاسز کا شیڈول منتخب طلباء کو فراہم کردیا جائے گا۔
تمام طلبہ کے لیے اپنے پراجیکٹ پر کام کرنا لازم ہوگا۔

کورس میں داخلے کا طریقہ کار اور فیس کی تفصیلات؟

کورس میں داخلے کی فیس= 4000 روپے
سرٹیفیکیٹ کی فیس= 1000 روپے
کل فیس مبلغ 5000 روپے ہے جو ایڈمیشن سے پہلے جمع کروانا ضروری ہے۔
خواہش مند امیدواروں کو فیس جمع کروانے کے لیے بینک کا اکاؤنٹ نمبر دے دیا جائے گا۔
کورس کے پہلے بیچ میں محدود داخلے آفر کیے جارہے ہیں تاکہ سیکھنے کا عمل مؤثر انداز سے جاری رکھا جاسکے۔
کورس میں عربی، علوم اسلامیہ یا سوشل سائنسز میں کم ازکم ایم فل کی ڈگری رکھنے والے اسکالرز کو ترجیحی بنیاد پر داخلہ دیا جائے گا۔
کورس میں داخلوں کے لیے رجسٹریشن کا عمل 15 جولائی 2021ء تک مکمل کرلیا جائے گا اور 21 جولائی 2021ء سے کلاسز کا آغاز ہوجائے گا۔
سیشنز کے دوران نئے لوگوں کو شامل نہیں کیا جاسکے گا۔
اگر اس کورس سے متعلق کوئی سوال آپ کرنا چاہتے ہیں تو فارم پُر کرنے کے بعد واٹس ایپ پر رابطہ کریں اور WOC Info Group (واٹس ایپ) میں شامل ہوجائیں۔ 10جولائی 2021ء کو سوالات کا سیشن ہوگا جہاں سوالوں کے جوابات دیے جائیں گے اور منتخب امیدواران کو کورس میں شریک کرلیا جائے گا۔

کورس کی خصوصیات اور فوائد کیا ہیں؟

کورس خاص طورپر تحقیقی مجلات کی آن لائن پیش کش کے مسئلے کو سامنے رکھ کر ڈیزائن کیا گیا ہے اس لیے کورس میں تحقیقی مجلات کی آن لائن پیش کش سے متعلق مسائل پر فوکس کیا جائے گا۔
کورس کرنے کے بعد امیدوار اپنی ویب سائٹ/ اوجے ایس سسٹم خود سنبھال سکیں گے۔
مجلے کو ویب سائٹ پر آن لائن کرنے کے ساتھ ساتھ ویب سائٹ چلانے کے لیے دیگر مہارتیں بھی سکھائی جائیں گی۔
شرکاء کو کورس کے دوران عارضی ویب سائٹ پر مکمل مشق کروائی جائے گی۔
اس طرح تمام شرکاء کورس کے دوران اپنی تجرباتی ویب سائٹ مکمل طور پر بناچکے ہوں گے۔
کورس میں ورڈ پریس کے ساتھ ساتھ ابتدائی سطح کی ایس ای او سوشل میڈیا مارکیٹنگ کی ضروری تکنیکس بھی سکھائی جائیں گی۔
پراجیکٹ مکمل کرنے والے شرکاء کو سرٹیفیکیٹ دیے جائیں گے۔

کورس کے بعد کے امکانات:

شرکاء تحقیقی مجلات یا تحقیقی اداروں کی ٹیم میں شامل ہوکر فعال کردار ادا کرسکیں گے۔
کورس کے شرکاء علمی و تحقیقی سرگرمیوں کی پیشکش کے لیے ذاتی بلاگ یا ویب سائٹ چلا سکیں گے۔
شرکاء اپنی ویب سائٹ بناکر دعوتی سرگرمیوں کو فروغ دے سکیں گے۔
وژنری اسکالرز کے لیے ہمارے انسٹی ٹیوٹ کے ساتھ کام کرنے کے مواقع میسر ہوں گے۔

کورس میں رجسٹریشن کے لیے نیچے دیا گیا فارم پُر کریں۔ یا سوالات کے لیے ہمیں واٹس ایپ/ای میل کریں:

Whatsapp: +923106606263
Email: office@bahiseen.com

اگر آپ یہ فارم دوستوں کو بھیجناچاہتے ہیں تو یہ لنک کاپی کرکے واٹس ایپ یا ایس ایم ایس کریں۔

https://forms.gle/PkdXSbkgxc2147Pf9

WordPress & OJS Management Course