اس صفحے پر آپ اردو عربی فونٹس ڈاؤن لوڈ کرسکیں گے۔

               باحثین کو اکثر یہ مشکل درپیش ہوتی ہے کہ وہ اپنی ضرورت کے مطابق کہاں سے اردو عربی فونٹس ڈاؤن لوڈ کریں؟ اردو ٹائپوگرافی ترقی کرتی جارہی ہے۔  اردو سے محبت رکھنے والے لوگ روز بروزاس میں  بہتری کے لیے کوشاں رہتے ہیں۔  اردو تحریر کے لیے نستعلیق ہی ہمیشہ  سے پسند کیا جاتا رہا ہے۔  مگر اب نستعلیق میں بھی بے شمار طرز کتابت موجودہیں۔ مقالے کی پیش کش کے دوران  مقالے کےظاہری حسن کو بھی مد نظر رکھا جاتا ہے اس لیے باحثین کو اس موقع پر غفلت نہیں کرنی چاہیے۔ اس وقت تازہ ترین اور سب سے بہتر نستعلق طرز کتابت کا حامل فونٹ  ”مہر نستعلیق“ ہے جو لاہوری طرز پربنایا گیا ہے اور ہاتھ کی خطاطی کے بالکل مماثل دکھتا ہے۔یہ ویب سائٹ بھی اسی فونٹ کو استعمال کررہی ہے۔ اس مرحلے پر  باحثین اپنے ادارے سے راہ نمائی لے سکتے ہیں۔

                  اس صفحے پر اردو تحریر کے لیے تمام فونٹس موجود ہیں۔ باحثین اپنی ضرورت کے مطابق  اردو عربی فونٹس ڈاؤن لوڈ کریں۔

اردو، عربی اور قرآن مجید کے لیے فونٹس

  • تمام فونٹس
  • اردو متن کے لیے فونٹس
  • عربی متن کے لیے فونٹس
  • قرآن مجید کے لیے فونٹس