مقالہ کی کمپوزنگ اور معاون سافٹ وئیرز کی کلیکشن

تحقیق کو مطبوعہ شکل میں لانے کے لیے جو سافٹ وئیر استعمال ہوتےہیں ان کا تعارف اور ڈاؤن لوڈ کا لنک یہاں موجود ہے۔

علوم اسلامیہ پر کوئی بھی مقلہ یا کتاب لکھنے یا ٹائپ کرنے کے لیے بہت سے سافٹ وئیرز استعمال مارکیٹ میں موجود ہیں۔ ان سافٹ وئیرز میں سے مشہور سافٹ وئیرز درج ذیل ہیں:

(1) مائیکروسافٹ آفس           (2) لبرے آفس           (3) ایڈوب انڈیزائن              (4) ان پیج

کچھ سافٹ وئیرز کمپوزنگ کے کام تو نہیں آتے مگر کمپوزنگ کے دوران کسی نہ کسی مرحلے پر کام آتے ہیں مثلاً

(1) زوٹیرو         (2)کنورٹر        (3)کی بورڈ لے آؤٹ       (4)پاک اردو انسٹالر       وغیرہ

اسلامی تحقیق کے لیے جامعات میں عام طور پر مائیکروسافٹ آفس ہی کو ترجیح دی جاتی ہے مگر اب سے کچھ عرصہ قبل تک اردو ٹائپنگ/کمپوزنگ کے لیے ان پیج استعمال کیا جاتا تھا۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ اردو کا مقبول عام فونٹ جمیل نوری نستعلیق صرف ان پیج ہی میں دستیاب تھا اور کوئی متبادل سافٹ وئیر ایسا نہیں تھا جو اس کی جگہ لے سکتا۔ لیکن اس سافٹ وئیر میں لکھا گیا متن ان پیج کے علاوہ اور کہیں استعمال نہیں ہوسکتا تھا۔ اس مقصد کے لیے مختلف کنورٹرز کا سہارا لیا جاتا تھا۔ پھر نوری نستعلیق کو یونی کوڈ سپورٹ کے ساتھ مائیکرو سافٹ آفس کے لیے قابل استعمال بنایا گیا۔ اب مائیکرو سافٹ آفس بھی نستعلیق کو بہترین انداز سے سپورٹ کرتا ہے۔ بڑے پبلشرز تا حال ان پیج کو ہی ترجیح دیتے ہیں کیوں کہ ٹائپوگرافی کے حوالے سے ان پیج کا مقابل اب بھی کوئی نہیں ہے لیکن تحقیق کے شعبہ کی ضروریات کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں اب ان پیج کا ٹرینڈ ختم ہو چکا ہے اور اس کی جگہ مائیکروسافٹ آفس نے لے لی ہے۔

جامعات میں علوم اسلامیہ کے ڈیپارٹمنٹ اب مائیکروسافٹ آفس کی ڈیمانڈ کرتے ہیں اس کی بہت سی وجوہات ہیں۔ ایک وجہ یہ ہے کہ انٹر نیٹ پر موجود مواد سارا یونیکوڈ میں ہوتا ہے۔ پلیجز ازم کی چیکنگ کے لیے  چوں کہ براہ راست انٹرنیٹ سے چیک کرنا ہوتا ہے اس لیے ان پیج میں لکھے گئے متن کا پلیجرازم چیک ممکن نہیں ہوتا۔ نیز آٹومیٹک کمانڈز کا وسیع نیٹ ورک صرف مائیکروسافٹ آفس ہی میں دستیاب ہوتا ہے۔ اگرچہ اب جدید ان پیج میں بھی بہت سی آٹومیٹک کمانڈز شامل کردی گئی ہیں مگر ان پیج آٹوٹیکنالوجی میں مائیکروسافٹ آفس کے مقابلے کا نہیں ہے۔ ہماری ویب سائٹ انہی وجوہات کی بناپر مائیکروسافٹ آفس سے متعلق ہمہ قسم کی معلومات فراہم کرتی ہے، دوسرے سافٹ وئیرز پر خاطر خواہ بحث نہیں کی جاتی۔ اگر ہمارے معزز صارفین دوسرے سافٹ وئیرز میں دلچسپی رکھتے ہوں تو ہم انہیں دیگر فورمز سے رجوع کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ وہ محققین جو مقالہ لکھ رہے ہوں انہیں اس مرحلے پر اپنے ڈیپارٹمنٹ  سے رہنمائی لینی چاہیے کہ ان کا ادارہ ٹائپنگ کے حوالے کس سافٹ وئیر کو تجویز کرتا ہے۔

ذیل میں دی گئی پوسٹس میں ان سافٹ وئیرز کا تعارف کروایا گیا ہے جو مقالہ لکھنے کے دوران ااستعمال کیے جاتے ہیں یا انہیں ٹائپنگ میں معاونت کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔