کتابوں سے معلومات جمع کرنے کے لیے عام طور پر کتابوں کی ضرورت پڑتی رہتی ہے مگر ضرورت کے  مطابق کتب خریدنا ممکن نہیں ہوتا اور بعض اوقات ایسی کتب  کی ضرورت پڑجاتی ہے جسے ایک آدھ دفعہ دیکھنا ہوتاہے۔ یوں کتاب خریدنے کی بجائے مستعار لینا بہتر ہوتاہے۔ بعض اوقات کوئی کتاب بازار میں آسانی کے ساتھ دستیاب نہیں ہوتی  جب کہ انٹرنیٹ پر آسانی سے مل جاتی ہے۔

کتابوں کا آن لائن ڈیٹا بیس عام طور پر پی ڈی ایف  بکس کی شکل میں ہوتا ہے۔ جب کہ کچھ آرگنائزیشنز اسلامی کتب کی ڈیجیٹائزیشن کا کام کررہی ہیں اور متون کو ایڈیٹ ایبل ٹیکسٹ فارمیٹ میں پیش کررہی ہیں۔

حوالے کے لیے ایڈیٹ ایبل ٹیکسٹ فارمیٹ کے بجائے اسکین کردہ پی ڈی ایف  پر بھروسہ کیا جاسکتا ہے کیوں کہ وہ  نقل بمطابق اصل ہوتی ہے ۔ جب کہ ایڈیٹ ایبل ٹیکسٹ  فارمیٹ سے متن کاپی تو  کیا جاسکتا ہے مگر صفحات  کی ترتیب  مشکوک ہوجاتی ہے جب کہ بسا اوقات ٹائپنگ کی اغلاط  بھی پیچیدگی پیدا کردیتی ہیں۔ باحثین آن لائن  ڈیٹا بیس  سے کتب اکٹھی کرسکتے ہیں۔ان ویب سائٹس کا تعارف اور فہرست نیچے موجود ہے۔ یاد رہے کہ اردو پی ڈی ایف کتب  کے بے شمار ذخیرے موجود ہیں مگر یہاں انہی ویب سائٹس کا لنک دیا جائے گا جو خود اپنا ذخیرہ تخلیق کررہی ہیں۔ جب کہ ایسی ویب سائٹس سینکڑوں کی تعداد میں ہیں جو انہی ویب سائٹس سے  کاپی کرکے مالی فائدے کےلیے غیر قانونی طور پر اپنی ویب سائٹس سے کمائی کررہی ہیں۔

ان ویب سائٹ سے استفادہ کرنے سے پہلے ویب سائٹ کے ”کتب کے حقوق طباعت سے متعلق وضاحت“ کا صفحہ دیکھ لیں!

کتابیں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے معروف ویب سائٹس کا مختصر تعارف دیے گئے صفحات پر موجود ہے۔