ڈاؤن لوڈنگ سائٹس

انٹر نیٹ آرکائیو

انٹر نیٹ آرکائیو

یہ انٹرنیٹ پر خاموش سمندر ہے۔ اس ویب سائٹ پر پاپ  اپ نوٹی فیکیشن اور تازہ ترین اپ ڈیٹ نہ ہونے کہ وجہ سے گہما گہمی نہیں ہوتی ۔ لیکن یہاں339 بلین آرکائیوز کا ذخیرہ موجود ہے۔ یہ ویب سائٹ تمام ذخیروں کا سر چشمہ سمجھی جاتی ہے۔ عام طور  قدیم عربی کتب کے وہ  نسخے  بھی یہاں سے مل جاتے ہیں جو کسی اور ویب سائٹ پر نہیں ملتے۔

یہاں اسلامیات پر لکھی گئی قدیم اور اہم کتب وافر تعداد میں موجود ہیں۔ مگر اس کا مسئلہ یہ ہے کہ یہاں آپ کو سرچ کرنا پڑتا ہے۔ اپنی پسند کے  موضوعات سرچ کرنے کی سہولت نہیں ہے۔ البتہ اگر کسی کتاب کا نام آپ کو یاد ہے تو آپ اسے  سرچ  کر سکتے ہیں۔

اس ویب سائٹ  پر قدیم کتب تو  موجود ہیں مگر جدید کتب یہاں عام طور پر نہیں ملتیں کیوں کہ  اب اردو  اور عربی   کتب کی متبادل ویب سائٹس مضبوط ہوچکی ہیں اور اس کی طرف رجحان کم ہوتا جا رہا ہے مگر پھر بھی نوادر کتب کے حوالے سے اس ویب سائٹ کی  اہمیت کبھی کم  نہ ہو گی اور علوم اسلامیہ کی  بعض اہم اور قدیم کتب تلاش بسیار کے بعد یہاں سے دریافت ہو جاتی ہیں۔  سرچ کے لیے اردو عربی اور  انگلش  میں لکھ  کرسرچ کیجیے، اگر مطلوبہ  کتاب نہ ملے تو ایک بار رومن اردو  میں بھی لکھ کر کوشش کیجیے۔

[maxbutton id=”2″ url=”https://archive.org/” text=”انٹرنیٹ آرکائیو” ]

Related Posts