کچھ ویب سائٹ تحقیقی مضامین کے بڑے ذخائر پر مشتمل ہوتی ہیں۔ ان میں علوم اسلامیہ کی تحقیقات پر مشتمل مضامین بہ کثرت موجود ہوتے ہیں۔ یہ ویب سائٹس بہت معروف ہیں اور یہاں جدید ترین مضامین موجود ہوتے ہیں جن سے معاصر رجحانات اور اسالیب معلوم کیے جا سکتے ہیں اور نئے موضوعات تلاش کیے جا سکتے ہیں۔ باحثین کی راہ نمائی کے لیے یہاں اہم ویب سائٹس کا تعارف دیا جارہا ہے۔ یہ خاص طور پر علوم اسلامیہ کی تو نہیں ہوں گی لیکن دیگر تمام علوم کی طرح یہاں علوم اسلامیہ کے موضوعات بھی  ہزاروں کی تعداد میں موجود ہوتے ہیں۔