جے سٹور
جے سٹور بہت بڑی پبلشنگ کمپنی ہے جس کے پاس ای بکس اور ریسرچ پیپرز کا بہت بڑا ذخیرہ ہے اور اس سے آن لائن استفادہ کیا جاسکتا ہے لیکن یہاں ممبرشپ خریدنی پڑتی ہے۔ باحثین کی خوش قسمتی یہ ہے کہ ایچ ای سی کے توسط سے اکاؤنٹ بناکر استفادہ کیا جاسکتا ہے۔ ویب سائٹ کا دنیا بھر میں بڑی لائبریریز کے ساتھ معاہدہ ہے۔ ویب سائٹ پر لاگ ان بذریعہ لائبریری کا آپشن استعمال کرکے کسی بھی یونیورسٹی یا ایچ ای کے نیٹ ورک کے ساتھ منسلک لائبریری میں بیٹھ کر اس سے آن لائن استفادہ کیا جاسکا ہے۔ اس وقت سب سے آسان رجسٹریشن اور اسی وجہ سے سب سے زیادہ مفید جے سٹور ہی ہے۔
یہاں موجود کلیکشن عام طور سے دیگر ویب سائٹ پر نہیں ملتی۔ یہاں دنیا بھر کے بڑے ریسرچ جرنلز کے مضامین کا ذخیرہ موجود ہے۔ مغربی فکر اور استشراق کے اصلی مآخذ اور مغرب میں علوم اسلامیہ پر کی جانے والی دیگر تحقیقات بھی یہاں بآسانی مل جاتی ہیں۔