ببلوگرافی یا مصادرومراجع کی آسان اور خودکار تشکیل
مصادرومراجع ہرمقالے کا اہم حصہ ہوتے ہیں جنہیں ایک خاص فارمیٹ کے مطابق شامل کیا جاتا ہے. اس میں بہت سی باریکیوں کا خیال رکھنا پڑتا ہے اور اکثر اس میں چھوٹی چھوٹی خامیاں موجود ہوتی ہیں جس سے ہمیں پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے.
اس ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ مائیکروسافٹ آفس میں ببلوگرافی شامل کرنے کا درست طریقہ کیا ہے؟
اس طریقے کے ساتھ آپ شکاگو مینوئل یا دیگر سٹائلز کے عین مطابق ببلوگرافی شامل کرسکیں گے. آپ یہ بتاسکیں گے کہ آپ کے مقالے میں مصادر واقعی درست فارمیٹ میں موجود ہیں.
اس ویڈیو میں بتائے گئے طریقے کے مطابق مصادر شامل کرنے سے آپ کے مصادر کا فارمیٹ سٹینڈرڈ کے مطابق ہوگا اور مصادرومراجع یا ببلوگرافی کے باب میں چھوٹی چھوٹی خامیاں خودبخود ختم ہوجائیں گی.
دوسرے حصے میں عملی طور پر یہ دکھایا گیا ہے کہ اگر آپ مائیکروسافٹ آفس کے ٹولز کا فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں تو اس کے طریقہ کار کو کیسے اختیار کیا جاسکتا ہے تاکہ ہمیں بہتر نتائج حاصل ہوں اور تھرڈ پارٹی سافٹ وئیرز کی بھی مدد لینا نہ پڑے۔
اسی طرح اگر مائیکروسافٹ آفس کے ڈیفالٹ طریقہ کار میں جزوی تبدیلیاں کرنی پڑیں تو اس کا کیا طریقہ کار ہوگا؟
اگر آپ خودکار ببلوگرافی کے ٹول سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں تو حوالہ جات کو ببلوگرافی کی فہرست کے حوالے سے شامل کرنے کا کیا طریقہ ہوگا تاکہ کہ آپ کو دوگنی محنت نہ کرنا پڑے۔
ہماری ویڈیوز دیکھیں، دوستوں کے ساتھ شئیر کریں.
اور ہمارا چینل سبسکرائب کریں.
حصہ اول:
حصہ دوم