کمپیوٹر یالیپ ٹاپ میں اسکرین شاٹ کیسے لیں ؟
مائیکروسافٹ آفس سے پکچر فارمیٹ میں ایکسپورٹ کریں۔
This post is about: How to Capture Screen Shot or Export Image from MS Office
مائیکروسافٹ آفس میں موجود متن کو بعض اوقات تصویر کی صورت میں نکالنا پڑ جاتا ہے۔ ہمیں اس کی ضرورت تب پڑتی ہے جب ہم ایم ایس آفس میں کوئی ڈیزائن وغیرہ تیار کرتے ہیں تو ہمیں وہ ڈیزائن تصویر کی صورت میں نکالنا پڑتا ہے۔ تصویر کی ضرورت تب بھی پڑتی ہے جب آپ کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ پر کی کتاب یا پی ڈی ایف فائل کا مطالعہ کررہے ہوں اور اس سے مخصوص حصہ الگ سے نکالنا چاہیں۔ یا اگر آپ مکتبہ شاملہ سے کوئی کتاب کھول کر بیٹھے ہیں اور اس کا کچھ حصہ کسی کے ساتھ شئیر کرنا چاہتے ہیں یا پھر یادرگار کے طور پر محفوظ کرنا چاہتے ہیں تو اس کا حل صرف اسکرین شاٹ ہے۔ اسکرین شاٹ کی ضرورت ان لوگوں کو بہ کثرت پیش آتی ہے جو ای بکس یا پی ڈی ایف سے مطالعہ کرتے ہیں۔
اسکرین شاٹ کیوں لیا جاتا ہے؟
اسکرین شاٹ بہت سے مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ موبائل یا اینڈرائڈ میں اس کا طریقہ بہت آسان ہوتا ہے ۔ لیپ ٹاپ یا کمپیوٹر میں بھی کی بورڈ پر پرنٹ سکرین کا بٹن موجود ہوتا ہے مگر اس میں بعد کے مراحل ذرا مشکل ہوتے ہیں۔ ہمیں یہ سوال موصول ہوا تو اس کا نسبتاً آسان اور بہتر حل ہمیں معلوم تھا۔ یہ آپ کے ساتھ شئیر کیا جارہا ہے۔ اس سوال کا تعلق براہ راست تحقیق سے نہیں ہے لیکن اگر کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ میں آپ کو کبھی کبھی اسکرین شاٹ کی ضرورت پڑجاتی ہے تو یہ مختصر سی ویڈیو ضرور دیکھیں۔ یہ دیگر ذرائع کے مقابلے میں سستا اور آسان ذریعہ ہے، وقت بھی کم لیتا ہے اور غیر ضروری مراحل سے بھی گزرنا نہیں پڑتا۔ ساڑھے تین منٹ کی ویڈیو سے آئندہ کے لیے وقت کی بچت ہوجائے گی۔
اس ویڈیو میں ہم نے اس مسئلے کو تفصیل سے سمجھایا ہے، اور اس مسئلے کا بالکل صحیح اور پرفیکٹ حل پیش کیا ہے۔ امید ہے یہ ویڈیو آپ کو پسند آئے گی۔ اگر یہ ویڈیو پسند آئے تو اپنے دوستوں کے ساتھ شئیر کیجیے گا۔
آپ سے درخواست:
باحثین علوم اسلامیہ کا یوٹیوب چینل محققین کے ضرورتوں کے پیش نظر بنایا گیا ہے۔ اس چینل کی ترقی میں ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔ ہماری ویڈیوز کو لائک کریں، ریسرچ کے شعبے سے متعلق لوگ ہمارے چینل کو ضرور سبسکرائب کریں اور اپنے دوستوں کے ساتھ یہ معلومات شئیر ضرور کریں۔