فکری مغالطوں سے متعلق سوال بھیجیں

                                ”فکری مغالطوں سے متعلق سوال بھیجیں“ عصر حاضر میں مسلم معاشروں کو فکری میدان میں بے شمار چیلنجز کا سامنا ہے۔ فکری میدان میں بڑا خلا نظر آتا ہے جسے پُر کرنا از حد ضروری ہے۔ اس سلسلے میں بہت سی آرگنائزیشنز میدان میں موجود ہیں۔ باحثین علوم اسلامیہ اس میدان میں اپنا کردار ادا کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ فکری مغالطے کے عنوان سے اس سیکشن میں موضوع سے متعلق سوالات کا ریکارڈ اکٹھا کیا جارہا ہے۔ منتخب ممبران یہاں اپنے سوالات ارسال کریں۔ ممبران کے علاوہ دیگر لوگ بھی اپنے سوالات بھیج سکتے ہیں۔

                      نیز اس سلسلے سے دلچسپی رکھنے والے افراد اس سرگرمی میں شریک ہوسکتے ہیں۔ اس پراجیکٹ کا مقصد ان مسائل سے نمٹنے کے لیے علمی اور تحقیقی سطح پر موجود خلا کو پر کرنا ہے۔ ہمارا مشن یہ ہے کہ ان موضوعات پر خالص علمی نوعیت کا مواد موجود دور کے تقاضوں کے مطابق پیش کیا جائے۔ اس سلسلے میں ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہوگی۔ یہ پراجیکٹ ابھی ابتدائی مراحل میں ہے۔ اس کا باقاعدہ آغاز 2020ء کے اواخر میں ہوگا۔ اس سلسلے میں آپ شامل ہونا چاہیں تو یہاں دیے گئے فارم کے ذریعے ہم سے رابطہ کریں۔ پراجیکٹ کے آغاز میں ان تمام ممبران کو مشاورت میں شریک کیا جائے گا جو اس سلسلے میں دلچسپی کا اظہار کریں گے۔ جو حضرات اس پراجیکٹ کا حصہ ہیں وہ ہدایات کے مطابق اپنے سوالات نیچے دیے گئے فارم میں  لکھ کر بھیجیں۔