منتدى تعزيز السلم
Forum for Promoting Peace in Muslim Societies
منتدی تعزیز السلم ابوظہبی کے شیخ عبد اللہ بن زاید نے قائم کیا تھا جسے ان دنوں شیخ عبد اللہ بن بیہ لیڈ کررہے ہیں۔ یہ عالمی سطح کی بڑی اسلامی آرگنائزیشن ہے جو مسلم معاشروں کو درپیش چیلنجز کے حل کے لیے بنائی گئی ہے۔ ان کی سلسلہ وار کانفرنسز مختلف ممالک میں ہوتی ہیں اور یہ تنظیم اپنا مشترکہ اعلامیہ جاری کرتی ہے۔
فورم اپنا مجلہ ”مجلۃ السلم“ یعنی ”پیس میگزین“ کے نام سے شائع کرتا ہے۔ مجلے کے علاوہ بھی کچھ مضامین اور مقالات شائع کرتے رہتے ہیں۔ کانفرنس سے منسلک اسکالرز اخبارات و جرائد میں مضامین لکھتے ہیں جنہیں ویب سائٹ پر شائع کیا جاتا ہے۔