امریکا کے تحقیقی ادارے

یونیورسٹی آف فلوریڈا

یونیورسٹی آف فلوریڈا

یونیورسٹی آف فلوریڈا  ، ڈیپارٹمنٹ آف ریلیجن  میں گلوبل اسلام کے نام سے  فیلڈ آف اسٹڈی کا شعبہ قائم ہے ۔ یہاں گریجوایٹ  اور پوسٹ گریجوایٹ پروگرامز جاری ہیں ۔کورسز کا مکمل تعارف ، طلبہ کی رہ نمائی  کے لیے  مواد اور مقالہ جات کے عناوین  ویب سائٹ پر موجود ہیں۔

اسلام کی تیزی سے اشاعت ،پالیٹکس میں اس کا نفوذ اور اقوام عالم پر اس کی اثر اندازی کے سبب سے یونیورسٹی نے اس ڈیپارٹمنٹ کو خصوصی ٹاسک  دیا ہے۔ چناں چہ یہ ڈیپارٹمنٹ  پالیٹیکل سائنس، سوشیالوجی، اینتھروپولوجی،لینگوئج  ،لٹریچر، کلچر ، ہسٹری اور لنگویسٹکس کے ڈیپارٹمنٹس  کے ساتھ  مل کر ریسرچ کو فروغ دے رہا ہے۔

ڈیپارٹمنٹ میں پی ایچ ڈی پروگرام بھی جاری ہے جس کے مقالات کا تعارف بھی ویب سائٹ پر موجود ہے۔

ڈیپارٹمنٹ کا آفیشل  لنک یہ ہے:

https://religion.ufl.edu/

ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ ایک سینٹ بھی ”سینٹر فار گلوبل اسلامک اسٹڈیز“  بھی قائم ہے  جس کالنک یہ ہے:

https://globalislam.center.ufl.edu/

Related Posts