ملتقی اہل التفسیر
یہ انٹرنیٹ پر علوم القرآن کا سب سے بڑا پلیٹ فارم ہے۔ یہاں بہت سے موضوعات پر فورم موجود ہیں جہاں جدید اصدارات کی خبریں دی جاتی ہیں۔ موضوعات پر بحث و مباحثہ چلتا رہتا ہے۔ عام فورم یہ ہیں:
ملتقی علمی للتفسیر وعلوم القرآن
ملتقی الکتب والبحوث والمخطوطات
ملتقی القراآت والتجوید،ورسم المحصحف والضبط
ملتقی الرسائل الجامعیہ فی الدراسات القرآنیہ
ملتقی المؤتمرات والندوات واللقاءات القرآنیہ
اس فورم پر ہر لمحے ہزاروں لوگ آن لائن ہوتے ہیں۔ یہاں زیر بحث موضوعات کی حالیہ تعداد 40000 سے تجاوز کرچکی ہے۔ نئے موضوعات بھی شامل ہوتے رہتے ہیں۔ غرض علوم القرآن میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے یہ ایک بہترین فورم ہے۔