تحقیقی مضامین کے ذخیرے, علوم اسلامیہ کے اہم کتب خانے

آئی ایس ایس این

آئی ایس ایس این


                                          آئی ایس ایس این کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں۔ یہ ادارہ بار کوڈ اور انٹرنیشنل اسٹینڈرڈ سیریل نمبر الاٹ کرتا ہے۔ پروکویسٹ اورڈائری آف  اوپن ایکسس جرنلز اسی ادارے کے پروجیکٹ ہیں۔ ان دونوں پراجیکٹس کا تعارف تو یہاں دیگر صفحات پر موجود ہے۔ لیکن اس نام کے ساتھ جو امتیازی سہولت میسر ہے وہ بتانا مقصود ہے۔ آئی ایس ایس این کا پورٹل ہے جہاں دنیا بھر میں کروڑوں ٹائٹلز کی سائیٹیشن تلاش کی جاسکتی ہے۔ اس ویب سائٹ پر معلومات کا حصول آسان نہیں ہے کیوں کہ دنیا بھر کے کروڑوں اربوں ٹائٹلز میں مقصد کی چیز تک پہنچنا بہت مشکل ہے۔ اس کا فائدہ صرف اس صورت میں ہوسکتا ہے کہ کسی بارکوڈ یا آئی ایس ایس این نمبر کو چیک کرنا ہو یا کسی مجلے یا کتاب کا آئی ایس ایس این نمبر معلوم کرنا ہو۔ انتہائی ضرورت کے وقت یہاں سے تلاش کی کوشش کی جاسکتی ہے۔

جواب دیں