اہل القرآن
یہ انٹرنیٹ پر موجود ڈسکشن سنٹر ہے۔ یہاں علوم القرآن کے موضوع پر بے شمار علمی مضامین موجود ہیں۔ اس فورم پہ علوم القرآن سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں باحثین موجود ہیں۔ پروفائل کے صفحے پر جائیں تو ایک ایک شخص کے لکھے ہوئے سینکڑوں موضوعات دکھائی دیتے ہیں۔ نئے باحثین بھی موجود ہیں جن کے مضامین 20 سے 25 کے درمیان ہیں لیکن بڑی تعداد علوم القرآن میں رسوخ رکھتی ہے۔ اس فورم پہ بات چیت کا یا اوپن ڈسکشن دیگر فورمز کی بہ نسبت بہت کم ہے مگر موضوعات کا تنوع باقی تمام سے زیادہ ہے۔اس لیے یہ ویب سائٹ علوم القرآن پر بیش بہا خزانہ ہے ، علوم القرآن سے دل چسپی رکھنے والے باحثین کو اس سے ضرور استفادہ کرنا چاہیے۔
ویب سائٹ عربی اور انگلش دونوں زبانوں میں ہے مگر اصل زبان عربی ہے اور مضامین تقریباً تمام ہی عربی زبان میں لکھے گئے ہیں جب کہ انگلش اور فارسی میں بھی معدودے چند مضامین موجود ہیں۔یہاں ویب سائٹ کے ممبران کےتعارف کے ساتھ ساتھ مضامین لکھنے کا منہج اور شرائط کا صفحہ بھی موجود ہے۔ ادارے کی طرف سے شائع ہونے والے آن لائن مجلے کی سبسکرپشن بھی حاصل کی جاسکتی ہے۔ ویب سائٹ کا لنک