باحثین ریسرچ ٹولز, مقالہ نگاروں کی تکنیکی راہ نمائی

باحثین پورٹل کیوں استعمال کیا جائے؟

باحثین پورٹل کیوں استعمال کیا جائے؟


آپ کو معلوم ہے کہ علوم اسلامیہ میں تحقیق کا ذوق رکھنے والے  افراد اور ادارے  کتب اور الائبریری سمیت بے شمار ٹولز استعمال کرتے ہیں۔ علمی ذخیرے، پلیٹ فارمز اور ڈسکشن فورمز سمیت ریسرچ ٹولز  سے استفادہ ایک روایت بن چکی ہے۔ لیکن اس مقصد کے لیے ایسا جامع پلیٹ فارم نہیں ہے جہا ں   تمام مطلوبہ  چیزیں بیک وقت دستیاب ہوں۔ اس کی وجہ سے باحثین کا بہت سا وقت ایسی چیزوں کے حصول  اور استعمال کی مشق میں صرف ہوجاتا ہے جو بذات خود مقصود نہیں ہوتیں۔

                                                          اگر یہ تمام مطلوبہ عناصر ایک جگہ جمع ہوجائیں اور انہیں سیکھنے کے لیے  تربیت ایک پلیٹ فارم پر میسر ہوتو یقیناً فاصلے سمٹ جائیں گے اور باحثین کی صلاحیتیں زیادہ سے زیادہ تحقیق پر خرچ ہوں گی۔

                                                          اس فکر کو عملی جامہ پہنانے کے لیے  ”باحثین (علوم اسلامیہ)“ پلیٹ فارم تخلیق  کیا گیا ہے جہاں یہ ٹولز مکمل راہ نمائی  کے ساتھ میسر ہیں۔ آپ  کو دعوت دی جاتی ہے کہ اس پلیٹ فارم سےخود بھی  استفادہ کریں اور اپنے دوست احباب  کو بھی اس سے استفادے کا مشورہ دیں۔

جواب دیں